
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- گل بخشالوی
- کشمیر پاکستان کا صوبہ نہیں ایک آزاد مملکت کی شان میں ابھرے گا
کشمیر پاکستان کا صوبہ نہیں ایک آزاد مملکت کی شان میں ابھرے گا
ہفتہ 17 جولائی 2021

گل بخشالوی
بے نظیر بھٹو اور عمران خان دونوں ایک ہی وقت میں برطانیہ کی آ کسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے تھے۔
(جاری ہے)
عمران خان نے اپنی کتاب ”پاکستان“ میں یہ اعتراف کیا ہے کہ ” بے نظیر بھٹو اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی طرح کرشماتی شخصیت کی مالک تھیں“۔ جبکہ بے نظیر بھٹو نے عمران خان کی سیاست میں آنے کہا تھا کہ سیاست کسی کی میراث نہیں۔ کارکردگی کی بنیاد پر کوئی بھی آ گے بڑھ سکتا ہے“ محترمہ نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا تھا ” سیاست میں بھی ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے اگر میچ فکس نہ ہو“۔ اس لئے قومی سیاست میں آگے بڑھنے کے لئے ہر سیاست دان کو ا پنے خاندانی وقار اور قومی کردار کا احساس لازم ہے ذاتی اختلافات میں اس قدر دور نہیں جانا چاہیے جہاں سے واپسی پر شرمندگی اٹھانی پڑے۔ بلاول زردار ی اپنے نانا اور ماں کے قومی اور سیاست کا شعوری مطالعہ کریں درباریوں کی مان کر اپنا سیاسی مستقبل برباد نہ کریں ۔
بلاول اور مریم نواز، عمران دشمنی میں آزاد کشمیر کے انتخابی مہم میں کشمیر اور کشمیری عوام کی تحریک ِ آزادی کی توہین کر رہے ہیں انتخابی مہم میں عوام کو گمراہ کرنے والے مذہبی اور قومی تہذیب سے نا آشنا ہیں انتخابی مہم میں اپنے حسن ِ کردار سے عو ام کا دل جیتنے کی بجائے نفرتیں پھلا رہے ہیں بھارت کے خلاف ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے والے ذوالفقار علی بھٹو نے دنیا کے نقشے میں عالمی دنیا کو کشمیر بھی دکھایاتھا کشمیری عوام کی جدو جہد اور قربانیوں کی تصویر بھی دکھائی تھی آج مریم نواز جس عمران خان پر کشمیر کے مسئلے پر تنقید کے تیر برسا ر ہی ہیں اس نے کھبی اپنے بابا سے پوچھا ہے کہ اپنے دور اقتدار میں انہوں نے کشمیر کے لئے کیا کیا۔ کشمیری عوام کی لاشوں پر سیاست کرنے والے تو بھارت اور مودی کے یار تھے بھارت کو میاں محمد نواز شریف سے کشمیری کاز پر کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن کشمیری قوم کی جدوجہد آزادی میں ذوالفقار علی بھٹو کی سوچ اور نقش قدم اپنانے والے پاکستان کے وزیر ِ اعظم عمران خان سے مودی کو خطرہ تھا کہ اگروقت نے عمران خان کا ساتھ دیا تو مقبوضہ کشمیر ان کے ہاتھوں جاتا رہے گا اس لئے مودی نے مقبوضہ کشمیر کی تا ریخ مسخ کرکے کشمیر کو عمران خان سے بچانے کے لئے انتہائی قدم اٹھایا مودی اور بھارت کے یار جان لیں، کشمیر پاکستان کا صوبہ نہیں دنیا کے نقشے پر ایک آ زاد مملکت کی شان میں ابھرے گا ،ان شاءاللہ!!۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.