
23مارچ یوم پاکستان
پیر 23 مارچ 2020

محمد صہیب فاروق
(جاری ہے)
اوراس کے بعدسرشاہ نوازخان ممدوٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ یورپی ممالک ایک مذہب ایک جیسی ثقافت اوربوووباش رکھتے ہیں اس کے باوجودایک دوسرے کے تسلط کو قبول کرنے کے لئے تیارنہیں ۔ہم رنگ ،نسل ،ثقافت ،مذہب ہرطرح کے امتیازہوتے ہوئے کسی کاغلبہ کیسے قبول کرلیں ؟انہوں نے مزیدکہاکہ ایک مقبول عام حکومت کوعمدہ اورمئوثر طورپرچلانے کے لئے اکثریت کو چاہئے کہ وہ اقلیتوں کومطمئن کرے اورہرممکن طریقے سے انکے اندراعتمادپیداکرنے کی کوشش کرے ۔جبکہ قرارداد پاکستان شیربنگال مولوی فضل حق نے پیش کی یوپی سے چوہدری خلیق الزمان ،پنجاب سے مولانا ظفرعلی خان ،سرحد سے سرداراورنگزیب خان ،سندھ سے سرعبداللہ ہارون ،صوبہ بہارسے خان بہادرنواب سید محمداسماعیل ،بلوچستان سے قاضی محمد عیسی نے نمائندگی کی ۔اگلے روز23مارچ 1940ء کومتفقہ طورپریہ تاریخی قراردادمنظورکرلی گئی بعدازاں اپریل 1941ء میں قراردادلاہورکومدراس میں منعقدہ مسلم لیگ کے اجلاس میں جماعت کے آئین میں شامل کرلیاگیاجہاں سے تحریک پاکستان منظم شکل میں شروع ہوئی7اپریل 1946ء کودلّی کے تین روزہ کنونشن میں پاکستان کے مطالبے کے لئے باقاعدہ طورپرعلاقوں کی نشاندہی کی گئی ۔لیکن اس تقسیم کے دوران حکومت برطانیہ اوربھارت کی ملی بھگت کے نتیجہ میں شمال مغرب میں واقع مسلم اکثریتی علاقہ کشمیرکاذکرنہ کیاگیا چنانچہ شب وروزکی محنت ومشقت کے بعدمسلمانوں نے قائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں کرہ ارضی پرپاکستان کے نام سے ایک آزادوخودمختاراسلامی ریاست حاصل کرلی ۔
1906ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام سے لیکر29دسمبر1930ء کوشاعرمشرق علامہ محمداقبال کے مسلمانوں کے لئے ایک آزادخودمختارریاست کاتصورپیش کرنے اورمسلم لیگ کی جانب سے 23مارچ 1940ء کوقراردادلاہورکی منظوری وہ سلسلة الذہب جس کے صلہ میں برصغیرکے مظلوم ومقہورمسلمانوں کواپنے خوابوں کی تعبیرملی ۔
1956 ء میں اس وقت کے وزیراعظم چوہدری محمدعلی نے گورنرجنرل سے آئین کی منظوری حاصل کرکے 23مارچ 1956ء کواسے نافذالعمل قراردے دیااوراسی مناسبت سے 23مارچ کو ”یوم جمہوریہ “کانام دیاگیا،بعدازاں 1958ء کے مارشل لاء میں اسے ”یوم پاکستان “کانام دے دیاگیااوراس وقت سے آج تک یہ دن یوم پاکستان کے نام سے انتہائی تزک واحتشام سے منایاجاتاہے۔اورپورے ملک میں اس روزعام تعطیل ہوتی ہے ۔
یوم پاکستان کی مناسبت سے ہرسال خصوصی تقریب میں مسلح افواج کے دستے پریڈکرتے ہیں اورپاکستان کی عسکری صلاحیت کا پھرپورطریقہ سے مظاہرہ کیاجاتاہے صدرپاکستان اوروزیراعظم مہمان خصوصی ہوتے جبکہ دوسرے ممالک سے بھی چندقابل احترام مہمانوں کومدعوکیاجاتاہے ۔
یوم پاکستان میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قیام کے لئے لازوال قربانیاں پیش کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیاجاتا ہے اوراس کے علاوہ عسکری قوت کی نمائش کے ذریعے پاکستان کے دشمن عناصرکویہ پیغام دیناہے کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی اورہتھیاروں سے لیس ہوکراپنے مضبوط دفاع کے لئے ہمہ وقت تیارہے اورملک عزیزکی سالمیت پرکسی قسم کاسمجھوتہ کرنے کوروانہیں رکھتا۔لیکن اس سال کورونا وائرس کی حالیہ وباکی وجہ سے پریڈسمیت دیگرتقریبات کومنسوخ کردیاگیاہے کیونکہ اس وقت ہرمحب وطن پاکستانی اپنے ہم وطنوں کوکورونا جسیے مہلک وائرس سے بچانے کے لئے سرگرم عمل ہے
یوم پاکستان تجدید عہد کادن ہے قائد اعظم محمدعلی جناح اورتحریک پاکستان کے ہرمجاہدنے قربانیوں کی جوتاریخ رقم کی اس کا شکریہ ہے کہ جس عظیم مقصد کے لئے یہ پاک سرزمین حاصل کی گئی اس کانفاذہو ،مسلمان آپس میں بھائی بھائی بن کررہیں آزادی کی پرسکون ومعطرفضاؤں میں ہم اپنے دین ومذہب کے احکامات کی بجاآوری کویقینی بنائیں ۔اخلاقی اقداروروایات کی پاسدار ی کریں پاکستان پور ی دنیامیں بسنے والے سینکڑوں مسلمانوں کے لئے ایک مرکز کی حیثیت رکھتا ہے حرمین شریفین کے بعدعالم اسلام کی امیدوں کامحورہے ۔پاک فوج دنیاکی بہترین فوج ہے جوصرف پاکستان ہی نہیں بلکہ اقوام عالم کے ہرکلمہ گوکی محافظ اورامن کی ضامن ہے 14اگست 1947ء کوقائدا عظم کی قیادت میں مسلمانان برصغیرنے اپناتن من دھن قربان کرکے جو وطن حاصل کیا تھا ہم سب کواس وطن کی آبیاری وترقی کے لیے اپنا مقدوربھرحصہ ڈالناہوگاآج پاک وطن پرکورونا وائرس کے حملہ کے موقع پرپوری پاکستانی قوم کواپنے تمام اختلافات اوررنجشوں کوبالائے طاق رکھتے ہوئے خدائے وحدہ لاشریک پرتوکل کرتے ہوئے اپنی خدمات کوپیش کرناہوگا اورپاکستان کے دشمنوں کویہ پیغام دیناہوگا کہ ہم وبائی جنگوں کابھی اسی حوصلہ سے مقابلہ کرتے ہیں جس طرح ہم دیگر معرکوں کاکرتے ہیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد صہیب فاروق کے کالمز
-
میرا قصور کیا جانور ہونا ٹھہرا؟
اتوار 6 فروری 2022
-
عالمی تبلیغی اجتماع رائے ونڈ
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
مکتوب بنام سعودی فرماں رواسلمان بن عبدالعزیز
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
دفاع پاکستان
منگل 7 ستمبر 2021
-
خونِ حُسین رضی اللہ عنہ دراصل خونِ رسول ﷺ ہے
پیر 23 اگست 2021
-
کیامسئلہ فلسطین فقط مسئلہ اسلام ہی ہے؟
بدھ 2 جون 2021
-
غزوہ بدرمعرکہ حق و باطل کا تاریخی دن
جمعرات 29 اپریل 2021
-
آمدِرمضان المبارک نوید ِبہارہے
منگل 20 اپریل 2021
محمد صہیب فاروق کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.