
شریف خاندان کو بڑا صدمہ
جمعہ 14 ستمبر 2018

ممتاز امیر رانجھا
(جاری ہے)
مشرف اپنی سزا سے بچ کر کمر درد کے بہانے ملک سے ایسا بھاگا کہ کسی نے آج تک اس پر ہاتھ نہیں ڈالا۔میاں نواز شریف نے اس ملک و قوم کی خاطر اپنی بیوی کو زندگی اور موت کی کشمکش میں دیکھ کر بھی اپنے آپکو قانون کے حوالے کر دیا۔جہاں تک عدالتی فیصلے کا تعلق ہے اس کے مطابق تاحال اس خاندان پر کوئی
کرپشن ثابت نہیں ہوئی بلکہ ایک مفروضے پر ملک کے تین دفعہ رہنے والے پرائم منسٹر کو جیل کی سلاخوں میں پہنچا دیا گیا۔
میاں نواز شریف جب بھی سیاسی مشکلات کی وجہ سے ڈگمگائے تو بیگم کلثوم نواز نے انہیں صبر کا پہاڑ بننے کا مشور ہ دیا۔بہت افسوس آج جب میاں نواز شریف اوران کا خاندان سیاسی طور پر حالات کے چنگل میں گھر چکا ہے تو انہیں بہترین مشورہ دینے والی عظیم خاتون اس دنیا فانی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دور چلی گئیں۔سیاست اور کرکٹ میں کوئی حرف آخر نہیں ہوتا۔میرے جیسے نکمے کو لوگ ن لیگ کا ایجنٹ یا ممبر سمجھتے ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ نواز شریف میرے خمیر میں شامل ہے ،نواز شریف ایک نظریہ ہے حب الوطنی اور ملکی ترقی کا۔میں بیس سال سے لکھ رہا ہوں، آج حلفیہ بتا رہا ہوں،کبھی نواز شریف سمیت کسی بڑی شخصیت سے ملاقات تک کا اتفاق نہیں ہوا لیکن ٹی وی،ریڈیو اور اخبارات کی وساطت تک نواز شریف کی شخصیت اور نظریہ میرے قلم میں شامل ہے،ملک قوم کے حق میں لکھا ہے اور لکھتے رہیں گے۔ن لیگ سے جب بھی کوئی غلطی سرزد ہوئی ان کے خلاف بھی لکھا،پی پی پی ،پی ٹی آئی،ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی میں اچھے لوگ ہیں لیکن نواز شریف جیسا لیڈر اور ایسی کوئی کشش نہیں دکھائی دی کہ ان کو بڑا بول دیں۔آج نہیں تو کل وقت اور تاریخ بتائے گی نواز شریف اور اس کا خاندان اس سزا کے کیس میں بے گناہ ثابت ہونگے،انشا ء اللہ۔نواز شریف اور ن لیگ کو بدنام کرنے والے خود گندے ہونگے۔جنہوں نے غلط کام کئے خود ہی قانون کے شکنجے میں آئیں گے،جنہوں نے میری ماں کلثوم نواز کی بیماری کو ڈھونگ کہا خود ڈھونگ ثابت ہونگے۔نواز شریف ایک خاندانی شخص ہے اور خاندانی لوگ نہ تو بے ایمان ہوتے ہیں اور نہ ہی بے وفا۔نواز شریف اس ملک و ملت کے سب سے باوفا آدمی ہیں،انہوں نے ملک و قوم کی عزت اور قانون کی خاطر کال کوٹھڑی کو برداشت کیا ورنہ یہاں لوگ ڈیل کر کے بھاگ جاتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے حالیہ الیکشن فیک ہیں،سارا پاکستان کہ رہا ہے۔ کبھی آ ر ٹی ایس ڈاؤن ہونے کا ڈرامہ بتایا جاتا ہے تو کبھی فون کال پر آر ٹی ایس شٹ ڈاؤن کرنے کا بیان دیا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہماری ماں کلثوم نواز کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطا فرمائے ۔مائیں نہ تو روز نواز شریف جیسے مرد پیدا کرتی ہیں او رنہ ہی کلثوم نواز جیسی عظیم نیک نڈر خواتین۔ہم نے تو یہاں خان جیسے بہت عیاش مرد کھلاڑی ،جمائما جیسی بیویاں،ریحام جیسی عورتیں اور بشری مانیکا جیس پیرنیاں دیکھی ہیں یہ ہے نیا پاکستان ۔ہمیں تو نواز شریف اورماں کلثوم نواز جیسے عظم لوگ پسند ہیں۔ہماری قوم اگر سیاسی شعور پالے تو ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔موٹر وے،میٹرو بس سروس،بجلی اور صحت کا بہتر ماحول ن لیگ نے ہی دیا ہے۔اس کے بعد کوئی ایسا کرے تو نواز شریف کی کاپی کرے گا،لیکن ایسا کرے گا تو ملک و ملت کا فائدہ ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ممتاز امیر رانجھا کے کالمز
-
”سٹیزن پورٹل اور عوام کے مسائل“
ہفتہ 26 جون 2021
-
”ایس او پی کی دھجیاں“
جمعہ 30 اپریل 2021
-
”جیسی کرنی ویسی بھرنی“
منگل 5 نومبر 2019
-
اتنی لوٹا کریسی،خدا خیر کریسی
منگل 22 اکتوبر 2019
-
کشمیری مسلمانوں کی آخری آس
جمعرات 15 اگست 2019
-
”اب تربوز رُل رہا ہے“
منگل 18 جون 2019
-
” دودھ نکالنے والا فارمولا“
بدھ 1 مئی 2019
-
”نقشے سے ہندوستان مٹ بھی سکتا ہے“
پیر 4 مارچ 2019
ممتاز امیر رانجھا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.