
''بدامنی اور عالمی یوم امن''
جمعرات 24 ستمبر 2020

سلمان احمد قریشی
(جاری ہے)
۔۔؟2020ء کے عالمی یوم امن کا موضوع تھا ''مل کر امن کی تشکیل''۔اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق اس سال یہ پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہو چکا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں۔
بلکہ مشترکہ دشمن ایک انتھک وائرس ہے جو ہماری زندگی، صحت اورسلامتی کے لیے خطرہ ہے۔COVID-19 نے ہر جگہ ہماری زندگیوں پر اثر ڈالا۔قارئین کرام! یہ خواہشات، نیک جذبات اور خوبصورت پیغامات ایک طرف مگر دنیا میں امن کے لیے بہت بڑا خطرہ علاقائی اور عالمی بالادستی کی خواہش ہے۔ ظلم ہو اور امن بھی ہو ایسا ممکن نہیں۔کشمیر، فلسطین جیسے دیرنیہ مسائل کے حل تک امن ایک خواب ہی رہے گا۔ کشمیریوں پربھارت کے مظالم اور اسرائیل کی جارحانہ عزائم کی تکمیل میں عالمی طاقتیں خاموش ہی نہیں بلکہ ملوث بھی ہیں۔افغانستان، شام، عراق، جنوبی سوڈان، یمن، صومالیہ، لیبیا سمیت کئی ممالک بدامنی کا شکار ہیں۔
عالمی یوم امن پر افغانستان میں بدترین بدامنی جاری رہی۔10صوبوں میں طالبان سے شدید جھڑپوں میں 42اہلکاروں سمیت 64افراد ہلاک ہوئے۔شمالی صوبہ تخار میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں افغان فوج کے 6اہلکاراور 3پولیس افسر ہلاک ہوگئے۔قندوز، بلخ، اور کیپسا میں جھڑپوں میں 13سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔کابل میں دودھماکوں میں 1بچہ ہلاک اور 4افراد زخمی ہوئے۔بامیان اور گیزاب میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں ان جھڑپوں میں 22طالبان بھی ہلاک ہوئے۔
افغانستان میں بد امنی گزشتہ چالیس سال سے جاری ہے۔ سوویت افواج کے افغانستان میں داخلے سے خانہ جنگی شروع ہوئی۔ آج امریکی افواج کی موجودگی میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔افغانستان کے ساتھ خطہ کواس بدامنی کی ایک بھاری قیمت اداکرنی پڑی پاکستان بھی بری طرح متاثر ہوا۔
دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان اور عام پاکستانیوں نے بہت قربانیاں دیں۔کشمیری 1947ئسے بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پر
احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔فلسطینی اسرائیل کے سامنے جھکنے پر تیار نہیں۔ امریکہ بہادر جو امن کا ٹھیکیدار بنا ہوا ہے اس نے عراق، لیبیا، افغانستان میں بربادی کا انتظام کیا۔ اپنے مفادات کے لیے پوری دنیا کے امن کو برباد کرنے میں کبھی شرم محسوس نہیں کی۔ اسرائیل کی ناجائز ریاست کی بھرپور حمایت، سرپرستی کی۔ جبکہ بے گناہ کشمیریوں کے لیے عملی حمایت پر تیار نہیں۔امریکہ ہی نہیں اسکے اتحادی سب عالمی امن کے لیے سیمینارز، ورکشاپ کے اہتمام، اجتماعات اور ریلیوں، کنسرٹ، فیسٹیول، ایک دن ایک منٹ کی خاموشی، مراقبہ اور دعا کے زریعے دنیا میں امن لانا چاہتے ہیں۔ جبکہ محفل موسیقی، محافل، اجتماعات یا خوبصورت بیانات امن کا راستہ نہیں ہوسکتے۔امن صرف انصاف میں پنہاں ہے۔۔۔۔حق خودارادیت کو تسلیم کرنے، کمزور ریاستوں اور غریب ممالک کی آزادی کا احترام کرنے، مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور لچک دکھانے سے ہی معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔
ماضی کی غلطیوں میں بہت سے عالمی کردار اور ممالک حصہ دار ہیں، کچھ زیادہ اور کچھ کم۔
جنوبی ایشیاء کا علاقائی تھانے دار بھارت ہمسایہ ممالک کے ساتھ جارحیت کا خواہشمند ہے مگر اس کے خلاف اقوام متحدہ، امریکہ سمیت عالمی طاقتیں خاموش ہیں۔کشمیر لہو لہو ہے۔ جبکہ دنیا 21ستمبر کو عالمی یوم امن منانے تک محدود ہے۔کب تک ہم ماضی کی ناکامیوں کا ماتم کرتے رہیں گے۔۔۔؟کب عالمی طاقتیں ماضی سے سبق سیکھیں گی۔۔۔؟وقت اور عالمی یوم امن کا تقاضا ہے کہ حال کی تعمیر کریں اور مستقبل پر نظر رکھیں۔عزت سے جینے کا واحد راستہ انصاف کے حصول اور حق کے ساتھ کھڑے رہنے میں ہے۔ریاستی مفادات یا وقتی فائدے عالمی امن کے قیام میں رکاوٹ ہیں۔جنگ کو مستقل روکنے کے لیے تمام تصفیہ طلب مسائل کے فوری حل تک جایا جائے۔دنیا میں نسلی امتیاز کا خاتمہ کیاجائے۔ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔اسلحہ سازی اور فروخت میں کمی لائی جائے۔معاشی مفادات کو انسان اور انسانیت پر ترجیح نہ دی جائے تو عالمی امن کا حصول آسان ہوگا۔اگر سنجیدہ کوششیں نہ کی گئیں تو 21ستمبر ہر سال آئے گا اور اسطرح ہی گزرجائے گا اور امن خواب ہی رہے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سلمان احمد قریشی کے کالمز
-
گفتن نشتن برخاستن
ہفتہ 12 فروری 2022
-
نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا عزم
جمعرات 27 جنوری 2022
-
کسان مارچ حکومت کیخلاف تحریک کا نقطہ آغاز
پیر 24 جنوری 2022
-
سیاحت کے لئے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت
بدھ 12 جنوری 2022
-
''پیغمبراسلام کی توہین آزادی اظہار نہیں''
جمعہ 31 دسمبر 2021
-
ڈیل،نو ڈیل صرف ڈھیل
بدھ 29 دسمبر 2021
-
''کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور ملکی سیاست''
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
غیر مساوی ترقی اور سقوطِ ڈھاکہ
اتوار 19 دسمبر 2021
سلمان احمد قریشی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.