
''وقت بدلنے والوں کو تو بات میں رہنا پڑتا ہے''
پیر 25 جنوری 2021

سلمان احمد قریشی
(جاری ہے)
موجودہ وزیراعظم عمران خان بھی تبدیلی کے نعرہ پر برسراقتدار آئے۔انہوں نے بھی اقتدار میں آنے سے قبل 50لاکھ گھر اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے ایک کروڑ نئے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ کیا۔ نوجوان طبقہ کو پورا یقین تھا کہ عمران خان انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔ تبدیلی سرکار کے اقتدار کی آدھی مدت تقریبا پوری ہوئی مگر وعدے تاحال پورے نہیں ہوئے۔ آنکھوں میں آج بھی خواب ہیں۔ بہتر مستقبل کے، روزگار کے اور اپنی چھت کے سب وعدے عمران خان سے منسلک ہیں۔
حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں اضطراب کا بڑھنا فطری امر ہے۔ امید کی کرن عمران خان کی شخصیت اور سیاست مسائل کے بادلوں میں گم ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ نیا پاکستان ہاوسنگ سیکم کے تحت مناسب قیمت پر آسان اقساط میں گھروں کی فراہمی شہباز شریف کے آشیانہ ہاوسنگ سکیم کی طرح افسانہ معلوم ہوتی ہے۔
اک طرفہ تماشہ ہے حسرت کی طبیعت بھی
الحمدللہ راقم الحروف کو 27سالہ صحافتی زندگی میں عزت بھی ملی اور رزق حلال بھی میسر ہے۔ مگر عام پاکستانی کی طرح ایک آشیاں کی خواہش تاحال دل میں موجود ہے۔ تین عشروں سے حکومتیں تواتر سے تبدیل ہورہی ہیں۔ صحافی کالونی کے قیام کے حوالے سے صرف سنتے آرہے ہیں۔ پریس کلب سمیت درجنوں صحافتی تنظیموں کو ہمیشہ صحافی کالونی کے قیام کے لیے پر عزم دیکھا۔ صدر اوکاڑہ پریس کلب کامریڈ عبدالسلام مرحوم سے لیکر آج تک صحافی برادری صحافی کالونی کے لیے جدوجہد کر رہی
ہے۔صاحب اختیار سرکاری و سیاسی شخصیات جب بھی پریس کلب آئے یا الیکشن کا وقت آیا صحافیوں کے رہائشی مسائل سمیت دیگر معاملات پر خواب ضرور دکھائے گئے۔ صحافیوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھنے کے لیے غیروں کے علاوہ اپنوں کا کردار بھی قابل افسوس ہے۔ چوہدراہٹ کی خواہش اور ذاتی مفادات نے اجتماعی فائدے کے لیے موثر کوششیں ثمر آور ہونے ہی نہیں دیں۔ اگرچہ چندساتھیوں نے پلاٹ حاصل بھی کییمگر صحافی کالونی آج بھی ایک خواب ہے۔
قارئین کرام! آشیانے کی خواہش راقم الحروف کے دل میں ہے۔ اور عام پاکستانی بھی حکومت سے امید رکھتا ہے روٹی، کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا ہوگا۔
سندھ حکومت نے اس سلسلہ میں رواں ماہ صوبے بھر میں غریب محنت کشوں کو اپنے مفت گھروں کی فراہمی کے منصوبہ کے تحت سکھر میں 1024محنت کشوں کو مالکانہ حقوق دیے۔ اس سے قبل بھی صوبہ بھر میں سندھ ورکرویلفیر بورڈ کے ذریعے 57لیبر کالونیوں میں 11565فلیٹس 6257مکانات اور 5443پلاٹ فراہم کئے ہیں۔اب روزگار کے حوالہ سے 20ہزار سے زائد شہریوں کو روزگار کی فراہمی کے194ایکڑ پرمشتمل 94انڈسڑیل یونٹس کے منصوبے لاڑکانہ انڈسڑیل اسٹیٹ کا افتتاح بھی کردیا گیا۔ یہی حکومت کی ذمہ داری ہے جس کو پورا کرنے کے لیے سندھ سرکار نے عملی کام کیا۔ یہ طرز سیاست قابل ستائش ہے۔ دوسری طرف وفاقی حکومت این آراو نہ دینے کے اعلانات کرکے وقت گزار رہی ہے۔ تبدیلی سرکار سے اپیل ہی کی جاسکتی ہے کہ الزامات اور تنقید کی سیاست ترک کردیں صرف گڈ گورنس پر توجہ مرکوز رکھے۔ ملک کو بہتری کی طرف لے جائیں۔پانچ سال تک ایسے ہی سیاست ہوتی رہی تو ملک آگے کیسے بڑھے گا۔۔۔؟ مناسب ہوگا سابقہ حکومتوں کے بارے اظہار خیال کی بجائے اپنی کارکردگی کو زیر بحث لائیں۔ مہنگائی کے طوفان کو یہ کہہ کر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ یہ سب سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کا نتیجہ ہے۔ بدانتظامی اور گڈ گورنس کے فقدان کی وجہ سے آٹا چینی کے نرخوں میں
اضافہ ہوا۔ ذخیرہ اندوزی اب بھی جاری ہے۔ سندھ حکومت کے ساتھ محاذ آرائی، علی زیدی اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے درمیان شکوہ شکایات یہ کسی بھی طرح مناسب نہیں۔ بہتر ہوتا اگر وفاق اور سندھ حکومت مل کر آگے بڑھیں۔
وزیر اعظم عمران خان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھروں کی تعمیر اس وعدے کا پورا ہونا لازم ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ عمران خان اپنی ضد چھوڑ کر ملک کی بہتری کے لیے مفاہمت کا راستہ اختیار کریں۔ عوام کی خدمت کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی کپڑا اور مکان۔۔۔ وزیراعظم عمران خان یاد رکھیں بھٹو اسی لیے سیاست میں زندہ ہے اس نے عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کیں۔ اللہ تعالی نے آپکو موقعہ دیا ہے آپ بھی عوامی خدمت کے ذریعے خود کو سیاست میں زندہ رکھ سکتے ہیں۔معروف شاعر
فضل احمد خسرو نے کیا خوب کہا ہے۔
وقت بدلنے والوں کو تو بات میں رہنا پڑتا ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سلمان احمد قریشی کے کالمز
-
گفتن نشتن برخاستن
ہفتہ 12 فروری 2022
-
نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا عزم
جمعرات 27 جنوری 2022
-
کسان مارچ حکومت کیخلاف تحریک کا نقطہ آغاز
پیر 24 جنوری 2022
-
سیاحت کے لئے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت
بدھ 12 جنوری 2022
-
''پیغمبراسلام کی توہین آزادی اظہار نہیں''
جمعہ 31 دسمبر 2021
-
ڈیل،نو ڈیل صرف ڈھیل
بدھ 29 دسمبر 2021
-
''کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور ملکی سیاست''
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
غیر مساوی ترقی اور سقوطِ ڈھاکہ
اتوار 19 دسمبر 2021
سلمان احمد قریشی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.