
شہید کبھی مرتے نہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو بھی ہمیشہ زندہ رہیں گی ، صدر آصف علی زرداری کا بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب
جمعہ 27 دسمبر 2024 23:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اپنی سپر پاور ہے جو اس کے عوام کی طاقت ہے۔
صدر نے قوم کو یقین دلایا کہ چیلنجز کے باوجود پارٹی مسائل کے حل اور پانی ،گیس اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور سندھ سمیت تمام صوبوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے ملک کے مستقبل کے بارے میں اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ترقی سے انسانیت اور پاکستان کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پریشان نہ ہوں، کیونکہ پارٹی اچھی خبریں فراہم کرے گی اور ملک کے استحکام کو یقینی بنائے گی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک بار پھر پاکستان کے کونے کونے سے گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی منانے اور اپنی قائد کو سلام پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ، بے نظیر بھٹو پسماندہ علاقوں اور غریب عوام کی نمائندہ تھیں۔ شہید نے جس بہادری سے اپنی 30 سالہ سیاسی جدوجہد لڑی وہ دنیا کے سامنے ہے اور وہ تاریخ کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹودنیا کی پہلی مسلم خاتون وزیر اعظم بنیں ، وہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پرلیڈر مانی جاتی تھیں ، وہ پاکستان کے غریبوں کی آواز کو بین الاقوامی سطح تک پہنچاتی تھیں ، وہ جدوجہد کرتی رہیں اور شہادت قبول کی لیکں منشور اور نظریےپر سودا نہیں کیا ،آخری دم تک کھڑی رہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مسئلہ ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دلایا، اگر زراعت اور مختلف سیکٹرز کو معاشی تباہی سے بچانا ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے لینا ہونگے ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کے دلوں میں شہید بے نظیر بھٹو بستی ہیں ، بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی صورت میں محترمہ کا نظریہ نظر آ رہا ہے ، بلوچستان میں بے نظیر بھٹو اسکالر شپس شروع کئے ہیں، بلوچستان حکومت فل فنڈڈ اسکالر شپ دے رہی ہے، وہاں کے طالبعلم ملک سے باہر تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ، بلوچستان میں جلد پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کریں گے ، بلوچستان کے پانچ اضلاع میں خاتون ڈپٹی کمشنرز بہتر انداز میں کام کررہی ہیں ، نوجوانوں کو آسان اقساط میں کاروبار کے لیے قرضے دے رہے ہیں ،آج سے بلوچستان میں بینظیر کسان کارڈ کا آغاز کر رہے ہیں ،بلاول بھٹو ہر ماہ مجھ سے بلوچستان کی پروگریس پوچھتے ہیں ،پیپلزپارٹی کے منشور کے مطابق سیلاب زدگان کو نئے گھر فراہم کریں گے ۔پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید نے ہمیشہ ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیا ،ہم بھٹو خاندان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،تقسیم کی سیاست کا خاتمہ صرف پیپلزپارٹی کر سکتی ہے ، پیپلزپارٹی سے سیکھیں کہ مفاہمت کیا ہوتی ہے۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان آج یہاں موجود ہیں، کارکنان شہید کے لیے دعا اور دنیا کو پیغام دینے آئے ہیں کہ پیپلزپارٹی مضبوط ہے اور ہر جگہ موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ گلی گلی نعرہ لگاتے تھے کہ بے نظیر آئے گی،روزگار لائے گی، جو کہ آصف علی زرداری نے پورا کیا ، لیڈر وہ ہوتا ہے جو پاکستان کو جوڑ کر رکھے ،وہ نہیں جو تقسیم کرے ،آصف علی زرداری نے خود پارلیمان کو اختیارات واپس کیے ، آصف علی زرداری آئین پاکستان کو اصل حالت میں واپس لائے اور خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کو نام دیا اور آزاد کشمیر کے مطالبات مانے ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا، والد اور والدہ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں جو کہ پاکستان کی بات کرتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح وزیر خارجہ کے طور پر کام کیا تو دنیا مان گئی ، 26 ویں ترمیم میں بلاول بھٹو زرداری نے مثبت کردار ادا کیا ۔وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم ہونگے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.