Live Updates

سال2024 میں اسپیشل سیکورٹی یونٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری

ڈی آئی جی مقصود احمد اور ان کے ماتحت افسران نے امن و امان کے نفاذ اور عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے

منگل 31 دسمبر 2024 17:40

�راچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2024ء)سال2024 میں سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے ما تحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے متعدد سنگ میل عبورکیے۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹرمقصوداحمد، کمانڈنٹ ایس ایس یوانور کھیتران اور ان کے ماتحت افسران نے امن و امان کے نفاذ اور عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے۔عام انتخابات 2024 کے دوران ایس ایس یو کے کمانڈوز نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔

عام انتخابات 2024 کے موقع پر کراچی کے تمام اضلاع میں انتہائی حساس، حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنز پر 1200 سے زائد ایس ایس یو کمانڈوز سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ایس ایس یو کمانڈوز مختلف اضلاع اور ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر بھی الرٹ رہے۔

(جاری ہے)

ایرانی صدڈاکٹرابراہیم رئیسی کے دورہ کراچی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

ایرانی صدر نے اپنے دورے کے دوران مزارِ قائد پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے افسران و جوانوں کو بھرپور لگن، محنت اور دلجوئی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے پرشاباشدی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کہا کہ پولیس کے جوانوں اور افسران نے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھا کر محکمہ کا وقار بلند کیا ہے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں 28 فروری سے 18 مارچ تک کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز کے حوالے سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ(ایس ایس یو)) کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا۔سیکیورٹی پلان کے مطابق مجموعی طو ر ایس ایس یو کی1000کمانڈوز، ٹریفک پولیس، اسپیشل برانچ،، ریپڈ ریسپانس فورس (RRF)،ڈسٹرکٹ پولیس، سندھ رینجرز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ اسٹیڈیم، پریکٹس گراونڈ، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دی جبکہ ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کئے گئے۔

ایس ایس یوSWAT ٹیم کا دبئی پولیس کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات SWAT چیلنج 2024 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ۔ سندھ پولیس کی ایس ایس یو SWAT (اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس) ٹیم نے متحدہ عرب امارات SWAT چیلنج2024 کے بین الاقوامی ایڈیشن میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کیاجس کی میزبانی دبئی پولیس نے الروایہ رینج میں کی تھی۔SWATٹیم پاکستان کی پہلی اور واحد ٹیم تھی جس نے بین الاقوامی ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کی۔

ایس ایس یو کمانڈوز کی تربیت کا سلسلہ اس سال بھی جاری رہا جہاں کمانڈوز مختلف ٹریننگ سینٹرز سے پاس آٹ ہوئے۔ نیول اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر (NSOTC) سے پاس آٹ ہونے والے 40 کمانڈوز کے اعزاز میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد تھے۔

تقریب میں کمانڈوز کی لگن اور عزم کی پذیرائی کی گئی جنہوں نے 8 ہفتے کا انسداد دہشت گردی کورس کامیابی سے مکمل کیا۔ مزید نیشنل کانٹر ٹریرزم سینٹر کھاریاں سے ایس ایس یو کے 10 کماونڈوز نے انسداد دہشت گردی کا کورس مکمل کیا اور 20 کمانڈوز نے اینٹی ٹیرررسٹ ٹریننگ اسکو ل سملی اسلام آباد سے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کا کورس مکمل کیا۔سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے ایکسپو سینٹر کراچی کے ہال نمبر 6 میں پی ایچ سی جاب فیئر اور ایجوکیشن ایکسپو میں سیکیورٹی کے شعبوں کی خدمات کو اجاگر کرنے، جدید پولیسنگ کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو پولیس سروس میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے ڈسپلے کا انعقاد کیاگیا۔

پاکستان آرمی، نیوی، اینٹی نارکوٹکس فورس، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر سرکاری و نجی اداروں نے جاب فئیر میں اپنے اسٹالز قائم کئے۔ جاب فیئر کا انعقاد پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے کیا گیا جس میں کراچی اور ملک کے دیگر حصوں سے آئے کمپنیوں کے مالکان اور ملازمت کے متلاشی افراد کے درمیان رابطہ بحال کرنے کے لئے بوتھ بنائے گئے۔دادی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کی آمد، محرم الحرام، چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سمیت دیگر مذہبی اجتماعات کے موقع پرایس ایس یو نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیے اورسیکیورٹی فراہم کی۔

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں یوم آزادی کے موقع پر ڈپلومیٹک کور کے مابین یوم آزادی شوٹنگ کا مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں امریکہ، روس، برطانیہ، ترکی، فرانس، ملائیشیا، ایران، چین، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، عمان اور افغانستان کے سفارتی عملے نے شرکت کی اور شوٹنگ میں اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

یوم دفاع کے موقع پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) نے انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن کے تعاون سے 6 ستمبر 2024 کو چوکنڈی ہیڈ کوارٹرز میں دوسری پولیس ایکسٹریم ہینڈ گن چیمپئن شپ 2024 کا کامیابی سے انعقاد کیا۔پاکستان آرمی، ایس ایس جی، پاکستان نیوی، انٹیلی جنس بیورو، پنجاب پولیس، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، موٹروے پولیس، سندھ پولیس، شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد نے آرمڈ فورسز کی کیٹیگری میں حصہ لیا جبکہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب سے خواتین اور مردوں نے سویلین کٹیگریز میں حصہ لیا۔

ٹیم کیٹیگری میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) نے پہلی پوزیشن حاصل کی، انفرادی کیٹیگری میں ایس ایس یو کمانڈو نوید نے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں ایس ایس یو کی لیڈی کمانڈوز نمرہ اور طیبہ نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلے کے اختتام پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

جنہوں نے مقابلے میں پوزیشن لینے والوں میں نقد انعامات، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں مرکزی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد، کمانڈنٹ ایس ایس یو انور علی کھیتران، ایس ایس یوعلی مردان کھوسو، ایس پی ایس ایس یو چوکنڈی ہیڈ کوارٹر شمائل ریاض، ایس پی سیکیورٹی-I، ملک اصغر عثمان، ایس پی سیکیورٹی II عبدالعظیم تونیو نے شرکت کی۔

سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے اعلی افسران اور پولیس اہلکاروں نے پولیس کے شہدا کو مثالی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک اور شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔دنگل سبمیشن اینڈ گریپلنگ چیمپیئن شپ پاکستان 2024 کے دوران ایس ایس یو کمانڈوز نے گریپلنگ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف کٹیگریز میں تین (03)گولڈ میڈل حاصل کیے۔

پولیس کانسٹیبل شبیر نے 70 کلوگرا م کٹیگری میں، کانسٹیبل ارجن نے 68 کلوگرام کیٹیگری میں اورکانسٹیبل ذیشان نے 65 کلوگرام کٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں جونیئر کلرک (بی پی ایس۔11)، کمانڈوز (بی پی ایس۔07)، ڈرائیور کانسٹیبل (بی پی ایس۔07)،الیکٹریشن (بی پی ایس۔06)، میسن (بی پی ایس۔04)، پلمبر (بی پی ایس۔

04)، ٹیلر ماسٹر (بی پی ایس۔04)، پینٹر (بی پی ایس۔03)، کارپینٹر (بی پی ایس۔03)، ڈینٹر (بی پی ایس۔03)، آٹو مکینک (بی پی ایس۔03)، نائب قاصد (بی پی ایس۔01)، باربر (بی پی ایس۔01)، کک (بی پی ایس۔01)، ویٹر (بی پی ایس۔01)، سینیٹری ورکر (بی پی ایس۔01) سمیت مختلف آسامیوں کے لیے بھرتی کا عمل شروع کیا گیا۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی ہدایت پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) ہیڈ کوارٹرز میں پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک روزہ فری آئی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک وائس آف نیشن (VON) اور POB ٹرسٹ آئی ہسپتال کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمزسیفٹی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلبا پر مشتمل وفد،یو آئی ٹی (UIT) یونیورسٹی کے طلبا نے شرکت کی اور سیلف ڈیفنس کورس کے عملی تجربے سے مستفید ہوئے۔

کورس کا مقصدکسی بھی ہنگامی صورت حال یاناخوشگوار واقعے کی صورت میں وفدکو مختلف احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔ ٹریننگ کے دوران فیکلٹی ممبران کو مارشل آرٹس،فائرنگ اور مختلف قسم کے اسلحہ کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے ازخود فائرنگ کرنے کی عملی مشق بھی کی۔نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے ایک وفد، ڈپٹی کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور احسان احمد خان کی قیادت میں زیر تربیت افسران پر مشتمل وفد ِ،نیشنل انسٹیٹیوٹ آ ف مینجمنٹ(NIM)میں زیرتربیت 38افسران، ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) بریگیڈیئر صلاح الدین ایوبی، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار، سابق انسپکٹرجنرل آف پولیس سندھ سردارعبدالمجید دستی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،آئی سی سی سیکیورٹی ریکی ٹیم کے سربراہ ڈیوڈ میسکر کی قیادت میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد،51ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام، 27ویں انیشیل کمانڈکورس کے زیر تر بیت اے ایس پیز اوردیگر مختلف وفودنے سال 2024 کے دوران اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات