Live Updates

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کے پریشر کی وجہ سے حکومت نے ایٹمی دھماکے کئے،حافظ نعیم الرحمن

بدھ 28 مئی 2025 21:40

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کے پریشر کی وجہ سے حکومت نے ایٹمی دھماکے کئے،حافظ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آج 28 مئی یوم تکبیر کے طور پر منایا جارہا ہے اور ہم ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر مودی پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کرے گآ تو اسے سخت ترین جواب دیا جائے گا ،بدھ کواسلام آباد میں یوم تکبیر کی مناسبت سے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب بھارت نے جب ایٹمی دھماکے کیے تو پاکستان میں اضطراب تھا انڈیا نے دھماکے کرکے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑ دیاس وقت کی حکومت ایٹمی دھماکوں پر پریشان تھی انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتیں امریکہ کی طرف دیکھتی ہیں اس وقت جماعت اسلامی نے ایٹمی دھماکوں کے لیے لانگ مارچ کیے حکومت پر پریشر بڑھایا اور ہمارے پریشر کے بعد حکومت ایٹمی دھماکوں پر مجبور ہوئی، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڈ دنیا کی بڑی طاقتوں نے کیا امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے ہے،ڈاکٹر عبد القدیر نے اپنے ساتھیوں سے مل کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا پوری قوم نے معیشت کو سہارا دیکر ملک کو ایٹمی طاقت بنا انہوں نے کہا کہ ایٹم بم پوری قوم حکومت فوج اور ڈاکٹر عبد القدیر کا تحفہ ہے ،عبد القدیر نے ہمیں ایٹمی طاقت بنایا انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمارا دشمن ہے،اگرمودی ہمارے طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے،انہوں نے کہا کہ فوج کے ساتھ سیاسی اختلاف کے باوجود قوم نے ایک ہوکر مودی کو جواب دیاانہوں نے کہا کہ مودی کو اپنی فکر کرنی چاہیے اس وقت 68 کروڑ بھارتیوں کو بیت الخلاء کی کمی ہیں ان کی فکر کرنی چاہیئے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں ہم سے خوف کھاکر بھارت کو سپورٹ کرتے ہیں اور اسی وجہ سے عالمی طاقتیں ہمیں کمزور کرنا چاہتی تھی مگر اب پوری دنیا سوچ رہی ہے کہ بھارت پر انحصار کیا جائے گا یا نہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں درجنوں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہے ،بھارت میں شیڈول کاسٹ سے غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہیمسیحی مسلمان سکھ اقلیتیں بھارت میں محفوظ نہیں مودی نے کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد کشمیروں کو شہید کیا اور کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کو کشمیر کی دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہونا گااسرائیل بھارت کا ساتھی ہیانڈیا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اس وقت دنیا میں اصل دہشت گرد انڈیا ہے پہلگام واقعہ پر اسرائیل کے وفود انڈیا کے ساتھ تھے اور امریکہ بھی بھارتی فلیگ فال آپریشن کی حمایت کر رہا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو مودی نے امریکہ سے رابطے کیے پھر امریکہ نے جنگ بندی کی انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کشمیر کے بغیر آلو پیاز کی تجارت کی بات تو ہم شہباز شریف کو عبرت کا نشان بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے یوم تکبیر کے اشتہارات پر اپنے بھتجی سمیت خاندان والوں کی تصاویر لگائی مگر ڈاکٹر عبد القدیر کی تصویر نہیں لگائی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکہ سے حکومت اور اپوزیشن نہ ڈرے پچھلی حکومت نے ڈاکٹر عبد القدیر کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کی پوری قوم ایٹمی پروگرام اور افواج پاکستان پر فخر محسوس کرتی ہے پوری پاکستان میں اتحاد اور یجتتی قائم رہنی چاہیے،انہوں نے کہا ملک میں دو کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہے ملک میں تعیلم بہت مہنگی ہے نوجوانوں کو کہونگا یہ ملک آرمی چیف صدر وزیراعظم کا نہیں آپ کا ہے نوجوان ملک کے خلاف بات نہ کریں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلام کے ڈاکٹر اظہر کی سپریم کورٹ میں رہائی پاکستان کی فتح ہے انہون نے کہا کہ پاکستان ہمارا نظریہ عقیدہ ہے اس کے خلاف بات نہیں کرنی ہیحکومت مسائل کو حل کرکے ملک میں یکجیتی قائم رکھے انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک سے مایوس نہ ہوں ابھی ہم نے تکمیل پاکستان کا ایجنڈا پورے کرنے کے لیے کشمیر کو آزاد کروانا ہے کشمیر پر بات ہوگی ورنہ انڈیا سے بات نہیں ہوگی۔

۔۔ اعجاز خان
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات