
کشمیر سیاسی تنازعہ ،استصواب رائے کے ذریعے حل کیا جاسکتاہے ، حریت کانفرنس
سول سوسائٹی اراکین، ڈی ایف پی کا تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بات چیت پر زور
پیر 2 جون 2025 22:54
(جاری ہے)
دریں اثناء سول سوسائٹی کے اراکین نے سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس میں کشمیری سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل نظربندی کی مذمت کی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں۔
انہوں نے کہاکہ امن کا واحد قابل عمل راستہ مذاکرات ہیں۔ادھر جیل میں نظربند سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی زیر قیادت ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں امریکہ کادورہ کرنے والے پاکستانی وفد پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی حکام سے اپنی ملاقاتوں میں ہزاروں کشمیری سیاسی نظربندوں کا مسئلہ اٹھائے۔ڈی ایف پی نے وفد کے نام ایک خط میں قید تنہائی اورقانونی حقوق سے محرومی سمیت کشمیری نظربندوں کو درپیش مظالم کو اجاگرکیا۔ امریکہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے باہر ایک ریلی نکالی جس میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیاگیا۔ شرکا ء نے پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں صدر ٹرمپ کے کردار کی تعریف کی۔ بارش کے باوجود شرکاء نے ریلی میں شرکت کی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر کی وادی جہلم میں کنٹرول لائن کے قریب ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیرکی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ادھر بھارت اور دنیا بھرمیں مقیم سکھ امرتسر میں سکھوں کی مقدس ترین عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے حملے کی 41ویں برسی منا رہے ہیں۔ یہ حملہ جس کا کوڈ کا نام’’آپریشن بلیو سٹار‘‘رکھا گیا تھا، سکھ برادری کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔بھارتی فوج نی1984میں 2اور 10جون کے درمیان ٹینکوں اور توپ خانے کی مدد سے زائرین سمیت ہزاروں سکھوں کا قتل عام کیا اور گولڈن ٹیمپل کو ملبے کا ڈھیر بنا دیاتھا۔ چار دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود سکھ برادری آج بھی انصاف کا مطالبہ کررہی ہے اور علیحدہ وطن خالصتان کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.