Live Updates

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام عید الضحیٰ کے چوتھے روز ضلع زیارت کے جلسہ عام کی قراردادیں منظور

بدھ 11 جون 2025 22:30

\زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام عید الضحیٰ کے چوتھے روز ضلع زیارت کے جلسہ عام کی قراردادیںپارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبدالحق ابدال نے پیش کیں اور باقاعدہ شرکاء سے منظوری لی گئی ۔ 1۔ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان اجتماع ملک کے ہمہ جہت بحرانوں جن میں ہمارا ملک پاکستان گھیرا ہوا ہے کی بنیادی وجہ ملک کی تشکیل کے دن سے لیکر اب تک کروڑوں انسانوں کے ملک پر عوام کی مرضی منشا کے برعکس زر اور زور کی بنیاد پہ مسلط غیر قانونی ،غیر جمہوری اور غیر آئینی طرز حکمرانی اور مختلف حیلوں بہانوں سے ملک کے لیے ایک متفقہ آئین کی تشکیل سے انکار اور بڑی مشکلوں سے بنائے ہوئے متفقہ آئین کی معطلی اور بے توقیری کو سمجھتی ہے ۔

یہ پروقار جلسہ عام پاکستان کے تمام بحرانوں کو ہمارے ناعاقبت اندیش سول اور ملٹری حکمرانوں کی کمزوریوں ، غلطیوں اور ہٹ دھرمیوں کا نتیجہ سمجھتا ہے جس کا صرف اور صرف ایک حل سمجھتاہے کہ i)اس ملک میں متفقہ آئین کا بول بالا ہوii) صحیح جمہوری انداز میں عوام کے ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہو اور وہ پارلیمنٹ ملک کی تمام اندورنی و بیرونی پالیسیوں کا مرکز ہو iii) پاکستان جو ایک رضاکارانہ فیڈریشن ہے اس کی اکائیاں خودمختار ہوںاور اُن میں قدرتی وسائل پہ ان کے عوام کا پہلا حق تسلیم شدہ ہواور اس کی آئینی ضمانت ہو iv)ملک کے تمام ادارے اپنے اپنے اُن حدودو میں آزاد ہوں جن کی آئین میں واضع نشاندہی ہے مگر سب منتخب پارلیمنٹ کے تابع ہوں v) پاکستان کی سیاست میں کسی بھی ادارے چاہے وہ سول ہوں یا فوجی کا آئین کی روح کے منافی کوئی رول نہ ہو۔

(جاری ہے)

2۔ ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام سول اور فوجی سٹیبلشمنٹ کی بعض سیاسی پارٹیوں کی ملی بھگت سے 8فروری 2024کے انتخابات کی نتائج کی زر اور ریاستی زور کی بنیاد پر انتہائی بھونڈے انداز میں تبدیلی کو پاکستان کے کروڑوں انسانوں کی رائے کے خلاف کھلی دہشت گردی گردانتا ہے اور اسے یکسر مسترد کرنے کا اعلان کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ اس حکومت کو ختم کرکے فوری نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے ۔

3۔ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنے اور پیکا ایکٹ کے ذریعے آزاد صحافت کو گلا گھونٹنے کے اقدامات کے غیر آئینی اقدامات کو کھلی طور پر مسترد کرتا ہے اور ملک کے فارم47کے جعلی مینڈیٹ کے پارلیمنٹ کو ملکی آئین وقوانین بنانے ، تبدیل کرنے کاکوئی آئینی وقانونی حق حاصل نہیں اور نہ ہی ملک کے عوام اور اقوام ان کے نارواترامیم وغیر قانونی اقدامات کو تسلیم کرتے ہیں ۔

اوریہ جلسہ عام عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کو ہر صورت اور ہر حالت میں برقرار رکھنے اور ترامیم ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ 4۔ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر تمام سیاسی،جمہوری کارکنوں کی فوری رہائی اور ان کے خلاف بے بنیاد غیر آئینی وغیر قانونی مقدمات کو ختم کرنے نیز بلوچ خواتین اور دوسرے قیدیوں کو بلا تاخیر رہا کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ۔

5۔ضلع زیارت کایہ عظیم الشان جلسہ عام ملک بھر میں سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کرنے اور ان کے مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس ناروا مکروہ اور غیر آئینی عمل کا فوری تدارک کا مطالبہ کرتا ہے۔ 6۔ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام خانوزئی تا لورالائی سپیرہ راغہ روڈ کی گزشتہ 12سال سے جاری تعمیری کام کو مکمل نہ کرنے کی حکومتی رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

اور کوئٹہ زیارت روڈ جو گزشتہ پانچ سال سے جاری ہے کام میں تاخیری حربے اور اسی طرح زیارت ٹائون کے نام پر تعمیر کی خفیہ منصوبہ بندی کو زیارت کے جمہوری عوام شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اسے زیارت ٹائون کو قبضہ کرنے کا منصوبہ گردانتی ہے اور اسے ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ۔ 7۔ ضلع زیارت کا یہ جلسہ عام اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ہرنائی سبی ریلوے لائن کی بندش اور اسی طرح ہرنائی سنجاوی روڈ جو گزشتہ ایک سال سے بندہے اور ساتھ ہی کچھ ہرنائی اور ہرنائی سنجاوی روڈ کا تعمیری منصوبہ اور ہرنائی سبی کی منظورروڈ کے کام میں روڑے اٹکانے کی سرکاری روش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ہرنائی سبی ریلوئے لائن پر ٹرین بحال کرنے، ہرنائی سنجاوی روڈ کو فوری کھولنے نیز کچھ موڑ تا ہرنائی اور ہرنائی سنجاوی روڈ اور ہرنائی سبی روڈ کے منظور منصوبوں پر فوری کام شروع کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

اور پارٹی کچھ ہرنائی اور ہرنائی سنجاوی روڈ سے متعلق معزز ہائیکورٹ کے عدلیہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتی ہے ۔ اور ہرنائی سبی روڈ کے منصوبے کو اسی طرح بحالی کی امید رکھتی ہے ۔ 8۔ ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام زیارت صنوبر جنگل جو کہ بین الاقوامی ورثہ اعلان ہوچکا ہے اور زیارت کے قیمتی نایاب جنگل کو بچانے کے لیے زیارت ضلع کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے آج زیارت کو گیس کی سپلائی بند ہوچکی ہے اوراسی طرح بجلی کی 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور ضلع کے عوام کا ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے نایاب قیمتی اور بین الاقوامی طور پر اعلان شدہ ورثہ صنوبر کے قیمتی جنگل(درختوں) کو جدید خودکار آریوں سے کاٹنے کا ناروا عمل جاری ہے ۔

یہ جلسہ عام بین الاقومی دنیا اور ماحولیات کی انٹرنیشنل تنظیمیں ، ادارے ، ملک کی حکومت اور خصوصاً صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس قیمتی نایاب صنوبر کے جنگل کو بچانے کے لیے وہ تمام اقدامات فوری طور پر رو بہ عمل لانے اور جنگل کے اس نایاب قیمتی قسم اور عالمی ورثہ کو بچانے کے لیے حکمت عملی ، منصوبہ بندی ہو اور زیارت کے علاقے کے لیے گیس کی فوری بحالی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو۔

9۔ ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام صوبے کا سیلابی پانی جوکہ تقریباًاوسط سالانہ پانی12ملین ایکڑ فٹ (ایک کرورڑ بیس لاکھ ایکڑ مربع فٹ ) ہے کو ذخیرہ کرنے اور پانی کو زمین کے اندر ڈالنے کے بین الاقوامی جدید طور طریقوں کی منصوبہ بندی کا سخت فقدان ہے جس پر صوبے کے عوام کوپانی کے ختم ہونے پر گہری اور سخت تشویش لاحق ہے اور سیلابی پانی کو بچانے ، زیر استعمال لانے اور صوبے کے تقریباً دو کرورڑ ایکڑ بنجر زمین کو زیر کاشت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر پانی ذخیر ہ کرنے کے انتظامات ، سیلابی پانی کو جدید مصنوعی طریقوں سے زمین کے اندر ڈالنے کے لیے فوری منصوبہ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔

10۔ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام چمن، کدنی پشین، بادینی ، قمر الدین کاریز، غلام جان بندر، انگور اڈہ ،خرلاچی ،طور خم، ناواپاس (باجوڑ) ودیگر تجارتی راستوں اور خصوصاً تاریخی طور پر ڈیورنڈ لائن پر صدیوں سے جاری آمدورفت کو بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ ڈیورنڈ خط کے تمام تجارتی پوائنٹس پر صدیوں سے جاری آمدورفت کو بحال کیا جائے نیزیورنڈ لائن کے تمام رکاوٹیں ختم کرکے تجارتی راستوں کو فوری کھولنے اور ہر قسم کی تجارتی سہولیات مہیا کی جائے۔

11۔ضلع زیارت کایہ جلسہ عام ملک کے مائنز ومنرل جو کہ صوبائی سبجیکٹ ہے کہ اس میں مرکزی کی جانب سے مداخلت دراصل آئین پاکستان کی پائمالی گردانتا ہے اور اس سلسلے میں غیر آئینی اورغیر جمہوری وفاقی حکومت کی تشکیل کردہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(Special Investment Facilitation Council) کو غیر آئینی قرار دیتا ہے اور اس غیر آئینی کونسل جو آئین کے روح کے منافی ہے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

12۔ ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، ڈاکہ زنی، اغواء برائے تاوان، جرائم کی اصل وجہ ملک کی غلط خارجہ وداخلہ پالیسی کو گردانتا ہے اورمعاشی دیوالیہ پن ، رشوت خوری، کرپشن،بدعنوانی، صنعتی اور زرعی پیداوار میں سخت ترین کمی کو سمجھتا ہے۔ اور ملک کی زرعی اور صنعتی پیداوار کو بڑھانے، ملک سے کرپشن،بدعنوانی، رشوت خوری ،پرسنٹ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔

13۔ ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام اقوام متحدہ، اس کی سیکورٹی کونسل اور ان تمام ممالک کو جنہوں نے دسمبر 1979ء سے لے کر اب تک کسی نہ کسی شکل میں افغان نسل کشی کی جنگ میں حصہ لیا اور وہاں ہر قسم کے خطرناک اسلحہ کا استعمال کیا، افغانستان اور افغانوں کی بربادی کا ذمہ دار سمجھتا ہے اور یوں ان کو تمام افغانوں کا قرضہ دار سمجھ کر یہ جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ، اس کی سیکورٹی کونسل اور مذکورہ بالا ممالک تباہ حال افغانستان کی تعمیر اور آبادکاری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر بالکل اس طرح اعلان کریں جس طرح جنگ عظیم دوئم کے بعد یورپ کی تعمیر نو کے لئے کیا تھا اور ساتھ ہی زخمی افغانستان کی آزادی ، ارضی تمامیت اور ملی حاکمیت کی ضمانت بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے ۔

14۔ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کرتا ہے کہ افغانستان کے متصل تمام ہمسایہ ممالک کی ایک کانفرنس بلائی جائے جس میں افغانستان سے ہمسایوں کے خدشات اور افغانستان کے اپنے ہمسایوں سے خدشات پر سیر حاصل گفتگو ہو اور نتیجے میں ایک ایسا معاہدہ تشکیل پائے کہ سارے ممالک ایک دوسرے کے استقلال اور آزادی کے احترام اوراندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے پابند ہوں ، اس معاہدے کی ضامن اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے تمام رکن ممالک ہوں ۔

15۔ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام دوقومی صوبے (بلوچستان ) میں تمام معدنیات کو صوبائی حکومت اور ان کے متعلقہ محکموں کے زیرانتظام کرنے اور خصوصاً پشتون علاقوں کوئٹہ، شاہرگ، ہرنائی، دکی،سماولنگ اوردیگر مختلف علاقوں میں کوئلہ کے کانوں پر فرنٹیر کور (ایف سی)کی جانب سے قبضے اور ناروا ٹیکس لینے کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتا ہے اور اسے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ جلسہ عام ایف سی سے پولیس کے اختیارات واپس لیکردونوں فورسز( پولیس اور لیویز) کو بااختیاربنانے کا مطالبہ کرتا ہے ۔ 16۔ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام کوئٹہ کے علاقہ منگلہ میں حالیہ دہشت گردی کے نتیجے میں سردار سلام بازئی اور سردار نافع بازئی کی گاڑی کو بارودی مواد کے ذریعے اُڑانے اور انہیں شہید کرنے ، آدھے درجن سے زائد افراد کو شدید زخمی کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ منگلہ کے واقعہ کی تحقیقات ، ملزمان کی گرفتاری اور اُنہیں قرار واقعی سزا دینے کا پروزور مطالبہ کرتی ہے ۔

اسی طرح خیبر پشتونخوا وزیرستان میں ڈرون حملوں میں معصوم بچوں ،خواتین ومردوں کی شہادت وزخمی ہونے کے واقعات سمیت پشتونخوا وطن میں جاری دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور دہشتگردی کے ہر رنگ اور ہر شکل ملک کے اندر اور ملک سے باہر تمام دنیا میں اس کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے ۔17۔ ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان میںانگریزوں کے ہاتھوں انتظامی طو رپر تقسیم کردہ پشتون ( خیبر پشتونخوا،برٹش بلوچستان کے پشتون علاقے، اٹک اور میانوالی) علاقوں پر مشتمل ایک خودمختارقومی وحدت پشتونستان کے نام سے بنایا جائے بصورت دیگر جنوبی پشتونخوا کے پشتون مجبور ہوں گے کہ متحدہ پشتون صوبہ بننے تک اپنے لیئے علیحدہ صوبے کا مطالبہ کریں ۔

18۔ ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام پشتون بلوچ مشتر کہ صوبے بلوچستان کے ہر شعبہ زندگی میں پشتون بلوچ سیال اقوام کی برابری کا مطالبہ کرتی ہے۔19۔ آج کا یہ عظیم الشان جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ ضلع زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ ،کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں عوام کی جدی پشتی زمینوںپر غیر قانونی الاٹمنٹ، سیٹلمنٹ اور جاری قبضہ گیری کو ختم کیا جائے اور وہاں کے مقامی عوام کی حق ملکیت میں مداخلت کا خاتمہ کیا جائے۔

20۔ضلع زیارت کا یہ جلسہ عام ملک میں ہر قسم کے انسانی حقوق کے خلاف ورزیاں اورپائمالیوں اور جبری طور پر گمشدگیوںاور ملک بھر میں پشتونوں کو افغان مہاجرین کے نام سے اُن کے چادر اور چاردیواری کی پائمالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ 21۔ آج کا یہ عظیم الشان جلسہ عام کوئٹہ ، کراچی ، لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں کے تجارتی مراکز اور اُن کے گوداموں پر غیر قانونی چھاپوں ، سرکاری لوٹ مار اور غیر آئینی غیر قانونی مقدمات قائم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ چیکنگ کیلئے ڈیورنڈ خط پر کسٹم ڈیوٹی کا نظام رائج کرنے کے بعد تمام ملک میں اشیاء کی لانے اور لیجانے پر مکمل آزادی ہو۔

نیز ڈیورنڈ خط کے تجارتی پوائنٹس پر حکومت کی جانب سے مقرر کردہ گڈز ڈیکلیئریشن (جی ڈی ) کو تسلیم کرتے ہوئے بلا روک ٹوک تمام ملک میں گڈز ڈکلیئریشن کو تسلیم کرتے ہوئے تجارتی اشیاء کے مالکان سے اضافی ٹیکس دوبارہ نہ لینے کا مطالبہ کرتی ہے ۔ 22۔آج کا یہ عظیم الشان جلسہ عام ملکی قوانین کے برخلاف جنوبی پشتونخوا میں نادرا کے غیر آئینی ،غیر قانونی شرائط دراصل جنوبی پشتونخوا کے مردوزن کو ملک کے شناخت کے اہم ترین سرٹیفکیٹ (شناختی کارڈ ) سے محروم رکھنے کے سوا کچھ نہیں ۔

آج کا یہ عظیم الشان اجتماع نادرا کے ناروا پشتون دشمن رویے پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور محکمہ نادرا ور پاسپورٹ کے من پسند غیر قانونی شرائط کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے ۔ 23۔ ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام مہاجرین کے جہانی پالیسی کے تحت اُن تمام افغانوں کو جو اس سرزمین پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں اور اُن افغانوں کو جنہوں نے پاکستانی عورتوں سے شادیاں کیں ہوں پاکستان کے شہریت کے حقدار ٹہراکر انہیں پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیئے جائیں۔

24۔ضلع زیارت کا یہ عظیم الشان جلسہ عام واپڈا اور زمینداروں کے ایکشن کمیٹی کے درمیان نہایت قلیل نرخ پر طے پانیوالے معاہدے کے تحت ریگولر ٹیوب ویل پر 20لاکھ روپے ادا کرنے کے معاہدے پر عمل نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور تمام صوبے میں بجلی سپلائی جو تین چار گھنٹوں سے زیادہ نہیں اور ساتھ ہی واٹرسپلائی کے ٹیوب ویلز پر بجلی 2فیز کرنے سے پینے کے پانی کی سپلائی بند ہوچکی ہے اور دوسرا ذریعہ آبنوشی نہیں ہے یہ جلسہ عام محکمہ واپڈاکو اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آبنوشی کے تمام ٹیوب ویلز کو ضرورت کے مطابق بجلی مہیاکرنے اور متاثرہ علاقوں کو فوری طور پانی مہیا کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات