
ویسٹ ورکرز قومی خدمت کے ہیرو ہیں،انہیں سلام پیش کرتے ہیں،وزیرمملکت طلال چوہدری
اتوار 22 جون 2025 20:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ویسٹ ورکرز نے شدید گرم موسم میں قربانی کے ایام میں محنت، لگن اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دے کر نہ صرف عوام کے دل جیت لیے ہیں بلکہ عیدالاضحی پر صفائی کے وہ معیار قائم کیے ہیں جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں کوڑااٹھانے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح گھروں سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنیوالے ہیروز باقی صوبوں میں کیوں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دل کے قریب ہے اوراس منصو بے پر اربوں روپے کے وسائل صرف کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ ورکرز نے فیصل آباد میں صفائی کے میدان میں جس مثالی کام کا مظاہرہ کیاوہ بلاشبہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پرستھرا پنجاب کے ورکرز نے مسلسل تین روز قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایا اور اس ضمن میں ہمیں ستھرا پنجاب کے عملے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبہ پر بھر پور توجہ دی ہے تاکہ لوگوں کو یہ بنیادی سہولت ان کے گھر کی دہلیز پر دستیاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ میرے گاؤں میں ہی نہیں پنجاب کے ہر ہسپتال سے مفت دوائی ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا، ہر شہری کو روزگار ملنااس کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ڈالر کنٹرول میں ہے اور ملک ترقی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ہمیں طعنہ دے یا گالی دے لیکن اس کو بھی وہی سہولیات ملیں گی جو ہمیں ووٹ دینے والوں کو ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجابی خوش قسمت ہیں جنہیں پہلے شہباز شریف پھر محسن نقوی اور اب مریم نوازجیسے وزیر اعلی ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگ ووٹ میرٹ پر دیں گے اور آئندہ الیکشن میں وہ ان لوگوں کوووٹ دیں گے جو کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد جڑانوالہ روڈ جس کو خونی سڑک کہا جاتا تھا آج بہترین سڑک ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ میں ہر ایک کی وزیر اعلی ہوں جس نے ووٹ دیا یا نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال مکمل ہونے پر ہر گائوں میں کارپٹ سڑک جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہو یا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ہو سب بہترین کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں سیف سٹی پروجیکٹ ہے۔ یہ پورے کے پی کے یا سندھ میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، نواز شریف نے اس ملک کی خاطر بہت صعوبتیں برداشت کی ہیں۔ وہ اپنی ماں اور والد کے جنازے کو کندھا نہیں دے سکے لیکن انہوں نے ملک کو ایٹم بم دیا ہے۔ اگر ہم ایٹمی طاقت نہ ہوتے تو ہمارا حال بھی باقی ممالک جیسا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ جنگ میں ہماری جیت فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک افواج کے نام ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے،ٹرمپ نے امن کا پیغام دیا ہے اور کشمیر کا مسئلہ حل کروانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی جانب سے ویسٹ ہیروز میں انعامات کے طور پر 10،10 ہزار روپے کے پے آرڈر اورچیکس بھی تقسیم کئے گئے۔ اسی طرح کی تقریبات سمندری اور تاندلیانوالہ میں بھی منعقد ہوئیں جہاں ایم این اے شہباز بابر،نواب شیر وسیر اور ایم پی اے عارف گل، رائے کاشف، خان بہادر ڈوگر، قدسیہ بتول، سابق ایم پی اے شعیب ادریس اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شرکت کی اور ویسٹ ہیروز میں نقسم انعامات تقسیم کیے۔جڑانوالہ میں یہ انعامات 1285 ورکرز، سمندری میں 550اور تاندلیانوالہ میں 350ورکرز میں تقسیم کیے گئے۔
مزید قومی خبریں
-
امریکی حملے سے ایک دن قبل ہی ایران نے یورینیئم منتقل کردیاتھا،روسی /چینی ماہرین
-
شہباز شریف کی خوشامدانہ پالیسی ملکی و قومی مفادات کے منافی ہی]بیرسٹر ڈاکٹر سیف
-
ہنگو،کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت 3کان کن جاں بحق
-
ساہیوال ڈاکو ، 53 لاکھ 15ہزار روپے کی نقدی اور سات موبائل لے اڑے
-
لاہور،گھروں میں اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والا گروپ گرفتار
-
لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ، پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا، ساتھی سمیت گرفتار
-
زندگی بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب، قیمتوں کے تنازع پر بلیک میں فروخت
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان میں کئی مقامات پربارش کا امکان
-
نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اجراء، پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم سنگِ میل
-
ایران پر امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے،حافظ نعیم الرحمن
-
جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
ایران اسرائیل جنگ، بلوچستان حکومت نے سرحدی اضلاع کیلئے بجلی اور ایل پی جی کے متبادل ذرائع سے حصول کی حکمت عملی بنالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.