زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت مرکزی علما کونسل کی شوری کا اجلاس

جمعرات 26 جون 2025 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)مرکزی علما کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کے ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں منعقد ہوا جس میں مرکزی اور صوبائی عہدیداران،آزار کشمیر، گلگت بلتستان کے صوبائی صدور اور پنجاب کے 41اضلاع سے اراکین مجلس شوری نے شرکت کی اجلاس میں مشرق وسطی بحران پر اظہار تشویش اور غزہ و ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اسرائیلی دہشت گردی کو روکنا عالمی قوتوں اور عالم اسلام کی قیادت کی اجتماعی ذمہ داری ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے پر زبردست خراج تحسین کیا مقررین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کیا جائے اور منفی سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے مقررین نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر اپنے مذموم مقاصد کیلئے افواج پاکستان اور اداروں کے سربراہان کے خلاف پروپیگنڈا بند کیا جائے افواج پاکستان کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد قوم میں مایوسی پھیلانا ہے۔

(جاری ہے)

اداروں کے خلاف بد گمانی پیدا کرنا جھوٹ اور جعلی خبریں پھیلانے والے عناصر کی مذمت کرتے ہیں اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں محرم الحرام 1447ہجری میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متفقہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے، حکومت مقدس کتب اور شخصیات کے تحفظ کو بھی آئینی طور پر یقینی بنائے اجلاس میں چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی، وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی،وائس چیئرمین صاحبزادہ سید سمیع اللہ حسینی، مرکزی قانونی مشیر میاں محمد طیب ایڈووکیٹ،صدر پنجاب قاری محمد مشتاق لاہوری،صدر خیبر پختونخواہ مولانا محمد بلال،صدر آزاد کشمیر مولانا ممتاز الحق قاسمی، صدر سندھ مولانا عبدالماجد فاروقی، نائب صدر حافظ محمد شعیب صدیق، نائب صدر مولانا حبیب الرحمن ضیا،سیکرٹری جنرل پنجاب مولانا اعظم فاروق،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مولانا عامر اشرف، قانونی مشیر پنجاب بیرسٹر محمد افضل سرا سمیت پنجاب کے 41اضلاع سے اراکین شوری نے شرکت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے حکومت سے تعاون کریں گے۔ علما کرام محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں گے، یکم محرم تا 10محرم عشر فاروق و حسین عشرہ امن کے طور پر منایا جائے گا، یکم محرم شہادت حضرت سیدنا عمر فاروق، 10محرم شہادت حضرت سیدنا حسین ابن علی اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ یہ بھی کیا گیا کہ علما کرام شجر کاری مہم کا بھی آغاز کریں گے 2025چاروں صوبوں اور پنجاب کے تمام اضلاع میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے اس موقع پر حج 2025کے شاندار انتظامات کرنے پر حکومت سعودی عرب سے اظہار تشکر بھی کیا گیا جبکہ سعودی اداروں کی طرف سے حج کے دوران حجاج کرام کیلئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت سعودی عرب مزید ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔

حج سیزن 2025کی کامیابی پر حکومت سعودی عرب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور پاکستان حج مشن 2025کی کامیابی پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبار شریف اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سمیت وزارت مذہبی امور پاکستان کے تمام ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ سینیٹر پرویز رشید کا قادیانیوں کے حق میں بیان غیر قانونی، خلاف شریعت اورشر انگیزی پر مبنی ہے۔

پاکستان کے آئین کے تحت قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں۔ پارلیمنٹ کے فلور پر ایک طے شدہ متفقہ دینی مسئلے کو ہدف تنقید بنا کر نہ صرف شعائر اسلام بلکہ آئین پاکستان اور مسلم لیگ کے نظریے یعنی نظریہ پاکستان کی بھی توہین کی گئی ہے۔ لیگی رہنما کے سینٹ میں کئے گئے اظہار خیال کی مذمت کرتے ہیں اور مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پرویز رشیدکی مسلم لیگ میں بنیادی رکنیت ختم کی جائے جبکہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین پاکستان کے خلاف بات کرنے پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اجلاس میں مولانا عابد فاروقی صدر ڈویژن فیصل آباد، سید حسین احمد شاہ صدر ڈویژن ملتان، مولانا عبید اللہ حیدری صدر ڈویژن گوجوانوالہ، مولانا محمد احمد صدر بہاولنگر، مولانا قاسم عمار صدر چنیوٹ، مولانا محمد نعیم طلحہ صدر فیصل آباد،مولانا فیاض حسین صدر گجرات، مولانا حکیم شبیر احمد عثمانی صدر جہلم،مولانا حماد صدر میاں والی، مولانا خضر حیات صدر ملتان،مولانا سکندر عثمان جالندھری صدر ننکانہ، مولانا تصور اقبال قاسمی صدر نارووال، مولانا عبدالکریم قاسم صدر اوکاڑہ، قاری محمد اسلم نائب صدر رحیم یار خان،مفتی عبدالرشید صدر راولپنڈی،مولانا محمد کاشف صدر شیخوپورہ، مولانا نعیم اللہ توحیدی صدر سیالکوٹ، مولانا معاذ عباسی صدر اسلام آباد، مولانا ہاشم نائب صدر وزیر آباد، مولانا حسنین نعیمی صدر ڈیرہ اسماعیل خان، قاری منیر احمد طارق صدر پاکپتن، مولانا عرفان شہزاد صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ، مولانا نعمان درخواستی صدر خانپور، حافظ ابراہیم عبداللہ فیصل آباد، مولانا عبدالماجد ابوبکر کبیر والا، مولانا یسین عابد جوہر ٹان لاہور، مولانا خلیل احمد قاسمی، مولانا کرم داد حذیفی، مولانا یوسف صدیقی بہاولپور، مولانا عبدالستار، مولانا احسان الہی حنفی پسرور،مولانا محمد ضرار قاسمی بلال گنج لاہور، مولانامحمد اعظم جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ، مولانا محمد افضل کلیار جنرل سیکرٹری ضلع سرگودھا، مولانا محمد حامد عمیر ہاشمی سمندری، ڈاکٹر عبدالقیوم نقشبندی چنیوٹ، مولانا ساجد نعیم قاسمی، مولانا محمد بدر عالم، قاری محمد حیات، مفتی جاسم بن سعید، مولانا احمد علی وزیر آباد، مولانا عبدالرحمن چشتیاں، مولانا احمد ہاشمی قصور،مولانا اعجاز خوشاب، مولانا محمد سعید ساہیوال نے شرکت کی۔