
۸5جولائی 1977ء کو ضیاء الحق نے بھٹو کاتختہ الٹ دیا،نواز شریف 18جولائی 1993ء کو وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے
اتوار 29 جون 2025 18:00
(جاری ہے)
مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے ہیرو برہان وانی 8جولائی2016ء کو شہید کر دیے گئے، 10 جولائی 2015ء تحریک آزادی کشمیر کے نامور مجاہد سابق وزیراعظم و صدر آزاد کشمیر سردار محمد عبدالقیوم خان اس دار فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔
13 جولائی 1931ء ہم ہر سال یوم شہدا ء کشمیر کے طور پر مناتے ہیں جبکہ ملک کی معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کا انتقال بھی اسی سال اسی دن یعنی8جولائی2016ء کو ہوا ۔26جولائی1999ء کو کارگل جنگ کا خاتمہ ہوا جبکہ لال مسجد اسلام آباد کا واقعہ بھی ماہ جولائی میں پیش آیا دس جولائی2007ء کو لال مسجد آپریشن میں سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں ہی نجی فضائی کمپنی کاائیر بلیو کا جہاز 28جولائی 2010ء کو گر کر تباہ ہو گیا جس میں عملہ سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ملک کے معروف شاعر احمد ندیم قاسمی دس جولائی 2006ء کو وفات پا گئے جبکہ بغاوت کیس میں پابند سلاسل مخدوم جاوید ہاشمی کو سپریم کورٹ کے حکم پر ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی 27جولائی 2007ء کو ملی ۔سابق وزیر اعظم بھٹو اور آنجہانی اندرا گاندھی کے مابین مشہور زمانہ شملہ معاہدہ 1972ء ماہ جولائی کی2تاریخ کوہوا جس میں نوے ہزار پاکستانی قیدیوں کو رہائی ملی۔مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی وفات1967ء کو ماہ جولائی میں ہوئی۔میجر طفیل شہید (نشان حیدر ) کی ولادت۔کیپٹن کرنل شیر خان (نشان حیدر) اور کیپٹن سرور (نشان حیدر ) کی شہادت ماہ جولائی میں، جبکہ معروف پاکستانی لوگ گلوکار عالم لوہار،معروف شاعر ساغر صدیقی،الن فقیر،،ٹی وی اداکار حسام قاضی ،معروف مزاحیہ اداکار البیلا،معروف ادیب قدرت اللہ شہاب،کی وفات بھی ماہ جولائی میں ہوئی۔یکم جولائی 1948ء کو کراچی میں اسٹیٹ بینک کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا۔یکم جولائی1980ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکو ضلع کا درجہ دیا گیا جبکہ کراچی کو صوبہ سندھ میں شامل کر دیا گیا۔یکم جولائی1973ء کوپاکستان میں شناختی کارڈ کا اجراء ہوا۔رپورٹ کے مطابق یکم جولائی1653ء کو خطوط کی ترسیل کیلئے دنیا میں پہلا لیٹر بکس پیرس میں نصب کیا گیا۔یکم جولائی1847ء کو امریکہ میں ڈاک کا پہلا ٹکٹ جاری کیا گیا۔یکم جولائی1970ء کو ون یونٹ کا خاتمہ کرکے صوبہ بلوچستان کا قیام عمل میں لایا گیا۔یکم جولائی1961ء کوکراچی کوصوبہ مغربی پاکستان میں ضم کر دیا گیا۔یکم جولائی 1961ء لندن کی شہزادی لیڈی ڈیانا کا یوم پیدائش ہے۔یکم جولائی1852ء کوپاکستان کے صوبہ سندھ میںڈاک کے نظام کا آغاز ہوا جبکہ یکم جولائی1879ء کوبرصغیر میں پہلا پوسٹ کارڈ جاری ہوا۔یکم جولائی کو جنرل یحییٰ نے ون یونٹ کا خاتمہ کر دیا۔یکم جولائی1997ء کو ہانگ کانگ دوبارہ چین کا حصہ بنا دیا گیا ۔یکم جولائی1966ء کو ٹیلی ویژن کی رنگین نشریات کا آغاز ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ملکر کام کرنے کی پیشکش
-
پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 54 واں یوم شہادت منایاگیا
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
-
چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.