
اسحاق ڈار واشنگٹن میں امر یکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے،امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے، کشمیر سمیت تمام معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا، امریکا جانتا ہے پاک بھارت معاملات کو آگے کیسے بڑھانا ہے. ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس
میاں محمد ندیم
بدھ 23 جولائی 2025
14:57

(جاری ہے)
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے رہنماﺅں کی ایک ملاقات طے ہے جس میں وہ خود بھی موجود ہوں گی پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا، انہوں نے کہا کہ امریکا جانتا ہے پاک بھارت معاملات کو آگے کیسے بڑھانا ہے، غزہ میں حماس کا زور ختم کر دیا گیا، حماس کے لوگ امدادی سامان لوٹنے میں ملوث ہیں.
ٹیمی بروس نے کہا کہ وٹکوف جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں غزہ جا رہے ہیں، وہ دن بھی آئے گا جب جنگ سے تباہ حال غزہ کی تعمیر نو پر کام شروع کیا جائے گا، صدر ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں. امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او پر واضح کر چکے کہ امریکا عالمی ہیلتھ معاہدے میں شامل نہیں ہو گا اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے یہ ملاقات ایسے وقت بھی ہوگی جب بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت جاری ہے اور سندھ طاس معاہدے کو بھارت نے یکطرفہ طور پرمعطل کررکھا ہے اور تاحال کسی نیوٹرل مقام پر مذاکرات سے بھی گریز کر رہا ہے. امکان ہے کہ ملاقات میں سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ دو طرفہ امور میں پاک امریکا تجارت بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کا امکان ہے. دریں اثناء نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی ملاقات میں د دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی گئی ، ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ترجمان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این امدادی اہلکار بھی بھوک اور تھکن سے بے ہوش ہونے لگے
-
ماحول دوست توانائی کی طرف سفر سے واپسی ناممکن، یو این چیف
-
یونیسکو رکنیت ترک کرنے کا امریکی فیصلہ کثیرالفریقیت سے متضاد، آزولے
-
غزہ سے یوکرین تک تنازعات کے پرامن حل میں سفارتکاری کو موقع دیں، گوتیرش
-
سلامتی کونسل: تنازعات کے پرامن حل پر پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور
-
9 مئی واقعے کی ایف آئی آر شکایت ملنے سے 10 گھنٹے قبل درج کیے جانے کا انکشاف
-
9 مئی کیسز کے فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزمان نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان نہیں کیا، اس لیے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سازش میں شریک تھے
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ہی سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے احساس اپنا گھر کے تحت 5 مرلہ کی شرط کو بڑھا کر 10 مرلہ کر دی
-
ماضی میں پنجاب کیساتھ جو سلوک روارکھا گیا، دیکھ کر دل کڑھتا ہے
-
جماعت اسلامی ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کرے گی
-
اسرائیل کے خلاف سخت موقف کے لیے جرمن چانسلر پر بڑھتا دباؤ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.