
دہشتگرد اور ہمارا دشمن ملک ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں،پی ایف یو جے کی مدد سے اس ڈس انفارمیشن کیخلاف قانون سازی کی کوشش کریں گے،بلاول بھٹو
مسائل لوگوں کے دل جیت کر حل کیے جاسکتے ہیں، طاقت ان مسائل کا حل نہیں ہے،وفاقی حکومت صحافی برادری کا قدر کرے گی اور اپنی کچھ پالیسیوں پر نظرثانی کرے گی، وزیراعلیٰ ہائوس میں پی ایف یو جے کی ایگزیکٹو کونسل کے اعزاز میںدیئے گئے عشائیہ سے خطاب
جمعہ 1 اگست 2025 22:25
(جاری ہے)
ملک بھر سے پی ایف یو جے کے رہنماوں کی عشائیے میں شریک ہوئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعلی سے اتفاق کرتا ہوں کہ پی ایف یو جے ایک تحریک ہے۔ایم آر ڈی میں صحافی جمہوریت پسند کارکنوں کیساتھ کھڑے رہے۔اخبارات پر پابندیوں کے خلاف صحافیوں کی قربانیاں بھی قابل قدر ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اے آر ڈی کے دوران بھی صحافی پابندیوں کے خلاف سراپا احتجاج رہے۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو بھی میڈیا کے ساتھ کھڑی رہیں۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو صحافیوں کے پاس جا کر یکجہتی کرتی رہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ کے دوروان بھارتی اور پاکستانی صحافت آمنے سامنے آگئینجس طرح پاک فضائیہ نے بھارت کو ہرایا اسی طرح پاکستانی صحافت نے بھی بھارتی میڈیا کو شکست دی۔پاکستانی صحافیوں نے اپنی ساکھ، سچ اور تصدیق پر مبنی خبروں کو ترجیح دی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر پابندیاں ہٹانا بھی مثبت ثابت ہوا۔جنگ کے دوران ہمیں اندازہ ہوا کہ ڈیجیٹل میڈیا ہمارا اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وفاقی حکومت صحافی برادری کا قدر کرے گی اور اپنی کچھ پالیسیوں پر نظرثانی کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحافیوں کی حفاظت کیلیے بنائے گئے قانون کے نفاذ کی پوری کوشش کریں گے۔صحافی بھی ہماری مدد کریں۔دہشتگرد اور ہمارا دشمن ملک ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسی طرح بلوچستان، سندھ اور کشمیر کے حوالے سے ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہی.پی ایف یو جے کی مدد سے اس ڈس انفارمیشن کے خلاف قانون سازی کی کوشش کریں گی.انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے سچ کو سامنے لانے میں ہماری مدد کرے۔صحافیوں کو سندھ کا دورہ کرانا خوش آئندہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے سیلاب متاثرین کیلیے دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا ہے۔خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیے ہیں۔یہ صرف ہاوسنگ پروگرام نہیں بلکہ وومن امپاورمنٹ اور غربت کے خاتمے کا پروگرام ہے۔میری خواہش ہے کہ اس پروگرام کو بھی صحافی دیکھیں۔سندھ کی طرز پر بلوچستان میں بھی ایسا منصوبہ شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی صحافی لکھیں اور کوریج دیں۔بلوچستان میں دہشتگردی سمیت کئی مسائل ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ مسائل لوگوں کے دل جیت کر حل کیے جاسکتے ہیں، طاقت ان مسائل کا حل نہیں۔بلوچستان میں صرف کوریج نہ ملنے کا مسئلہ نہیں، مسائل واقعی گھمبیر ہیں۔اسلام آباد آئے تو ایک بار پھر صحافیوں کیساتھ ملاقات ہوگی۔۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور پی ایف یو جے ایک ہی راہ کا مسافر ہیں۔دونوں نے سول یا فوجی آمروں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے۔پیپلزپارٹی اور پی ایف یو جے نے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پی ایف یو جے صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک ادارہ ہے۔1948 میں دو وژنری صحافیوں ایم اے شکور اور اسرار احمد نے سندھ یونین آف جرنلسٹس کی بنیاد رکھی۔اس کے بعد حیدر آباد یونین آف جرنلسٹس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس میں بھی وجود میں آئیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جی) کا قیام 2 اگست 1950 کو عمل میں آیا۔پی ایف یو جے کو ایک یونین نہیں بلکہ ایک تحریک سمجھتا ہوں۔اس تحریک کی قیادت منہاج برنا اور نثار عثمانی جیسے غیور رہنماں نے کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ویج بورڈ ایوارڈ کے نفاذ کے لیے 1970 کی 17 روزہ تاریخی ہڑتال کون بھول سکتا ہی ۔مشرقی یا مغربی پاکستان سے کسی اخبار نے اشاعت نہیں کی،۔ یہ اتحاد اور عزم ہی تھا جس نے طاقت کے ایوان ہلا دیے تھا۔شہید ذوالفقار علی کی قیادت میں صحافت کو حق گوئی کی طاقت ملی۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جبر کے خلاف جھکنے سے انکار کا حوصلہ دیا۔جنرل مارشل لا میں روزنامہ مساوات کراچی پر پابندی کیخلاف پی ایف یو جے نے سب سے پہلے احتجاج کیا۔ہر روز ریگل چوک پر صحافی اپنی گرفتاری پیش کرتے تھے۔لاہور میں بھی مساوات پر پابندی لگی تو تحریک مال روڈ تک پہنچ گئی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ناصر زیدی، اقبال جعفری، خاور نعیم ہاشمی اور معذور صحافی مسعود اللہ کو کوٹ لکھپت جیل میں کوڑے مارے گئے،۔ملک بھر میں تقریبا 400 صحافی گرفتار ہوئے، کسی نے ضمانت لی نہ رحم کی اپیل کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایک اخبار کے خلاف 1998 میں کارروائی ہوئی تو پیپلزپارٹی صحافیوں کے ساتھ تھی۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جنگ آفس سے فوارہ چوک تک ریلی کی قیادت کی۔جنرل مشرف نے 2007 میں جب الیکٹرانک میڈیا پر پابندی لگائی تب بھی پی ایف یو جے ہی سراپا احتجاج تھا۔کراچی میں 150 صحافیوں سمیت 88 دن مسلسل احتجاج کیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس وقت بھی صحافیوں کے ساتھ کھڑی تھی۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو جب جلاوطنی سے واپس آئیں تو تمام چینلز کے دفاتر میں گئیں۔شہید محترمہ نے صحافیوں کی جمہوریت کی بحالی کیلیے جدوجہد کو سرایا ۔انہوں پی ایف یو جے اور پیپلزپارٹی کی یہ جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حق اور سچ کی آواز کو سپورٹ کرتے ہیں۔صحافیوں کی حفاظت اور معاشی حقوق آج بھی ہماری اولین ترجیح ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ نے پاکستان کا پہلا جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن قائم کیا۔حکومت سندھ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو سہولیات فراہم میں ہمیش سبقت لیتی رہی ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سب سے پہلے صحافیوں کی رہائش کا مسئلہ حل کیا۔پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے اقتدار میں آکر صحافیوں کے مسائل حل کیے ہیں۔پی ایف یو جے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید بھٹو اور شہید محترمہ کی قریبانیوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے سندھ نے ہمیشہ مزاحمت کی قیادت کی ہے۔ یہ مزاحمت آج بھی جاری ہے، میدان اگرچہ بدل گئے ہیں، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پہلے آمریت ، آج ہم دہشتگردی، غربت، بدحالی کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ہماری یہ جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی۔بلوچستان کے وزیر اعلی سر فراز بگٹی نے کہا کہ جب پی ایف یو جے کے دوست بلوچستان آئے تو ہم نے کو حقیقت دکھائی ۔بلوچستان کے مسائل کافی حد تک بھتر ہو رہے ہیں اور مزید بتتر کرینگے ۔ہمیں بلوچستان کا پرسیپشن بھتر کرنا ہے جس میں صحافی حضرات اپنا کردار ادا کریں۔مزید قومی خبریں
-
راولپنڈی،لڑکے کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
-
اسلام آباد،چھ اشتہا ری مجرمان سمیت 16جر ائم پیشہ عناصر گرفتار
-
ٹریفک پولیس ’’میکینک آن ویلز‘‘سروس شہریوں کی سہولت کیلئے مصروف عمل
-
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تمام منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت
-
تھانہ صدر کی حدود میں ادھار کی رقم کے تنازع پر خاتون نے65 سالہ خاتون کو قتل کردیا
-
سروس موڑ فلائی اوور دسمبر تک مکمل کیاجائے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی متعلقہ حکام کو ہدایت
-
ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی درخواست نمٹادی
-
پنجاب حکومت تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے‘چوہدری شافع حسین
-
کراچی : ہاکس بے کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے 3 دوست ڈوب گئے
-
یوم آزادی پربلوچستان میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سرفرازبگٹی
-
پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے حکومت اور عوام کو مشترکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ، چیئرمین سینیٹ کا یوم شجرکاری کے موقع پر خصوصی پیغام
-
یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، ملک دشمن عناصر ،دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعلی ٰ بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.