اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے کئے گئے معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کے لئے سیاسی، عسکری، سفارتی اور ذرائع ابلاغ کے محاذوں پر غیر معمولی عزم، بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے اور قومی بیانیے کے ساتھ دشمن کے پراپیگنڈے کو ناکام بناتے ہوئے قومی وقار اور خودمختاری کا بھرپور دفاع کرنے والے سول و فوجی افسران، جوانوں اورشہدائے معرکہ حق کو اعلی سول و فوجی اعزازات عطا کئے ۔
ایوان صدر میں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران غیر معمولی کارکردگی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے، مختلف سول و عسکری خدمات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور تجزیہ نگاروں اور وفاقی وزرا اور عام شہریوں کو ایوارڈ دیئے،صدر مملکت نے افسروں، جوانوں اور شہدا کو تمغہ امتیاز، تمغہ بسالت، تمغہ جرات، نشان امتیاز، امتیازی اسناد، ستارہ امتیاز، ستارہ بسالت،چیف آف آرمی سٹاف تعریفی اسناد اور اعزازات سے نوازا ہے۔
(جاری ہے)
صدر مملکت نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(نشان امتیازملٹری)کو دشمن ملک بھارت کے خلاف معرکہ حق بنیان مرصوص کی قیادت کرتے ہوئے لازوال جرات کا مظاہرہ کرنے پر ہلال جرات سے نوازا ۔صدر مملکت نے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرکوفضائی جنگ کی قیادت کرتے ہوئے غیر متزلزل جرات کے اعتراف میں ہلال جرات کا ایوارڈ عطا کیا ۔
صدر مملکت نے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو بحری دفاع کو یقینی بنانے اور دائمی تیاری کے ذریعے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر نشان امتیاز عطاکیا ۔عسکری معاملات میں مشیر اعلی کی خدمات کے اعتراف میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو صدر مملکت نے نشان امتیاز سے نوازا ۔خارجہ پالیسی اور سفارتی سطح پر قومی بیانیہ اجاگر کرنے اور عالمی سطح پر دشمن کے عزائم کو بے نقاب کرنے کے لئے صدرمملکت نے نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو نشان امتیاز عطا کیا جبکہ سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت کے ذریعے بھارت کے یکطرفہ عزائم کو ناکام بنانے پر وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ کو بھی نشان امتیاز دیا گیا ۔
ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے سیاسی عزم اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو نشان امتیاز عطا کیا گیا ۔ صدر مملکت نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران قومی بیانیہ عالمی سطح پر موثر اور کامیاب انداز میں پیش کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کو نشان امتیاز عطا کیا ۔ اس دوران وزیر داخلہ محسن نقوی کو ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے خدمات سرانجام دینے پرنشان امتیاز سے نوازا ۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال چوہدری کونشان امتیاز عطا کیا ۔صدرمملکت نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے تشکیل کردہ سفارتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی خدمات کے اعتراف میں رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری کو نشان امتیاز عطا کیا ، اسی طرح وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور و بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان کو ملک میں سیاسی ہم آہنگی اور اتحاد کے لئے خدمات پر نشان امتیاز عطا کیا گیا ۔
صدرمملکت نے سینئر دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ر)کو ہلال امتیاز ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کوہلال امتیاز ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کو ہلال امتیاز ، سینیٹر شیری رحمن کوہلال امتیاز ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن حنا ربانی کھر کو ہلال امتیاز ،اقتصادی سفارت کاری پر ایمبیسڈر ایٹ لارج عمر فاروق کو ہلال امتیاز ، سابق وفاقی وزیر انجنیئر خرم دستگیر کو ہلال امتیاز ، سینیٹر سید فیصل علی سبزواری کو ہلال امتیاز ، سینیٹر بشری انجم کو ہلال امتیاز ، سابق سیکرٹری خارجہ سفیرجلیل عباس جیلانی کو ہلال امتیاز ، سابق سیکرٹری خارجہ سفیرتہمینہ جنجوعہ کو ہلال امتیاز ، اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان کو ہلال امتیاز ، ڈائریکٹر جنرل آئی بی فواد اسد اللہ خان کوہلال امتیاز ،وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ کوہلال امتیاز ،وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کوہلال امتیازعطا کیا ۔
صدر مملکت نے سول افسران کو ستارہ امتیاز سے بھی نوازا ہے جس کے لئے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی(پی ٹی ای)میجر جنرل حفیظ الرحمان کو ستارہ امتیاز،سیکرٹری خارجہ امور سفیر آمنہ بلوچ کو ستارہ امتیاز ، سیکرٹری داخلہ کیپٹن محمد خرم آغا کو ستارہ امتیاز ،ہوم سیکرٹری پنجاب نور الامین مینگل کو سیارہ امتیاز ، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر فلائٹ لیفٹیننٹ خوشحال خان کو ستارہ امتیاز ،سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ضرار ہاشم خان کو ستارہ امتیاز ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان کو ستارہ امتیاز ، سیکرٹری آبی وسائل سید علی مرتضی کو ستارہ امتیاز ،کمشنر انڈس واٹر ٹریٹی سید محمد مہر علی شاہ کو ستارہ امتیاز عطا کیا ہے ۔
صدرمملکت نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹرمحمد امجد کو تمغہ امتیاز، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر کو تمغہ امتیاز ، ڈی آئی جی سیکیورٹی پنجاب کامران عادل تمغہ امتیاز ، ڈی آئی جی سپیشل برانچ آزاد جموں و کشمیر حسن قیوم کو تمغہ امتیاز، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کو تمغہ امتیاز، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کو تمغہ امتیاز ، ضلعی پولیس آفیسر بہاولپور حسن اقبال تمغہ امتیاز، ضلعی پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ تمغہ امتیاز، سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی خالد محمود تمغہ امتیاز،سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اسپیشل برانچ پنجاب محمد معاذ ظفر تمغہ امتیاز کمشنر راولپنڈی تمغہ امتیازڈاکٹر فرحان فاروق ڈپٹی کمشنر بہاولپور تمغہ امتیازمسٹر شاہد عمران مرتھ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تمغہ امتیاز، توسیف بھٹی اسسٹنٹ کمشنر مریدکے تمغہ امتیاز، رب نواز اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ تمغہ امتیاز،ڈاکٹر رضوان حسین ڈائریکٹر جنرل 1122 تمغہ امتیاز، ضیغم نواز ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تمغہ امتیاز، مسعود الرحمن کمشنر پونچھ تمغہ امتیاز، ندیم جنجوعہ ڈپٹی کمشنر نیلم تمغہ امتیاز، ولید انور اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ تمغہ امتیاز،خواجہ صدیق سپرنٹنڈنٹ پولیس نیلم تمغہ امتیاز،جبین کوثر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ہجیرہ تمغہ امتیاز، احمد حسن عربی بین الاقوامی امور کے ماہر تمغہ امتیاز،ڈاکٹر قمر چیمہ سینئر دفاعی و سیکیورٹی تجزیہ کار تمغہ امتیاز، پرنسپل انفارمیشن آفیسر، وزارت اطلاعات و نشریات مبشر حسن تمغہ امتیاز، محمد انس اقبال پرسنل سیکریٹری برائے وزیرِاعظم تمغہ امتیاز، سلمان شریف وزیر اعظم کے جوائنٹ سیکریٹری تمغہ امتیاز، ملیحہ شاہد جوائنٹ سیکریٹری برائے وزیرِاعظم تمغہ امتیاز، وزیراعظم کے تقریر نویس ارشد محمود ملک تمغہ امتیاز، وسیم بادامی اے آر وائی نیوز تمغہ امتیاز، حامد میر جیو نیوز تمغہ امتیاز، منصور علی خان ہم نیوز تمغہ امتیاز، جاوید چوہدری ا ایکسپریس نیوز تمغہ امتیاز، انیقہ نثار اے آر وائی نیوز تمغہ امتیاز، مجیب الرحمن شامی دنیا نیوز تمغہ امتیاز، طلعت حسین سما نیوز تمغہ امتیاز،ر سلیم صافی(میڈیا)تمغہ امتیاز، عامر الیاس رانا ایکسپریس نیوز تمغہ امتیاز، منیب فاروق (میڈیا)تمغہ امتیاز، انصار عباسی میڈیا تمغہ امتیاز، نسیم زہرہ میڈیا تمغہ امتیاز، بدرشہباز میڈیا تمغہ امتیاز، ندیم ملک میڈیا تمغہ امتیاز، منیر احمد ولد ممتاز مرزا شہری تمغہ شجاعت ، محمد حسین ولد غلام محمد شہری تمغہ شجاعت ، غلام عباس ولد محمد یوسف شہری تمغہ شجاعت، بشیر عالم اعوان (کونسلر)شہری تمغہ شجاعت ، خواجہ غلام احمد(وی ڈی سی ممبرز)شہری تمغہ شجاعت، نمبر دار اکبر میر ولد رحمان میر شہری تمغہ شجاعت ، محمد شفقات خان ولد محمد ایوب شہری تمغہ شجاعت، رضوان الزمان (صحافی) شہری تمغہ شجاعت سے نوازا ہے ۔
ایوان صدرمیں منعقدہ تقریب کے دوران تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ وفاقی وزرا ، سینئر بیوروکریٹ ، سفارتکاروں اور شہدا معرکہ حق کے لواحقین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور جشن آزادی کے موقع پر معرکہ حق بنیان مرصوص میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے پر اعزاز حاصل کرنے والوں کو خوب داد دی ۔