کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)نشتر پارک میں حسب روایت نما ز عصر اور مغر ب با جماعت ادا کی گئیں۔سانحہ نشتر پارک کے شہدائے میلاد النبی ﷺ کی دینی،ملی،قومی،سماجی،سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔سانحہ نشتر پارک کے شہدا کی دینی،ملی،قومی،سماجی،سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔شہدا کے ایصال ثواب کیلئے ملک بھر میں فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔
عالم اسلام، پاکستان کی سلامتی،ترقی،خوشحالی،امن کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بولٹن مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر مرکزی جلوس میں گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ، صوبائی وزرا،کمشنر کراچی،ڈپٹی کمشنر،میئر کراچی مرتضی وہاب،آئی جی سندھ،ایڈشنل آئی،رینجرز پولیس کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی،پی ایس ٹی،تحریک لبیک،ایم کیو ایم،پیپلز پارٹی،مسلم لیگ فنکشنل،ایم کیو ایم حقیقی،پاکستان مسلم لیگ،جمعیت علما پاکستان،پاکستان فلاح پارٹی،انجمن طلبہ اسلام،میمن گجراتی سپریم کونسل،سمیت متعدد سماجی تنظیموں اورمیلاد انجمنوں نے جلوس کے راستوں میں استقبالیہ،پانی و شربت کے کیمپ بھی لگائے۔
(جاری ہے)
متعدد تنظیما ت کے عید میلا د النبی ﷺ کے جلو س نکالے گئے جما عت اہلسنت پاکستا ن کر اچی سمیت انجمن طلبہ اسلام،نظام مصطفی پارٹی، پاکستان سنی تحریک،تحریک لبیک، جمعیت قادریہ،انجمن قمر الاسلام سلیمانیہ، انجمن انوارالقادریہ،جمعیت علما پاکستان، سنی جماعت القرا،سنی علما کو نسل،برکاتی فانڈیشن،مولانااوکاڑوی اکادمی العالمی،المصطفی ویلفیئر سوسائٹی،شیڈفاونڈیشن،انجمن نوجوانان اسلام،تحریک عوام اہلسنت، بز م رضا،میمن گجراتی سپریم کونسل،مر کزی انجمن جشن عید میلاد النبی،مجلس درس،جماعت سیفیہ نقشبندیہ،انجمن ضیائے طیبہ،سلطان حق با ہو ٹر سٹ،تنظیم ائمہ خطبا اہلسنت، ادارہ الفیضان،رہبر اسلامک فانڈیشن،صو فی فا نڈیشن پاکستا ن،صو فی غلام نبی میمو ریل سو سائٹی، نو رالقرآن انٹرنیشنل،پاکستان فلاح پا رٹی،مصطفائی تحریک،راہ ویلفیئر،ادارہ تحقیقات اما م احمد رضا،دارالعلوم امجدیہ عالمگیر روڈ کراچی،دارالعلوم محمدیہ غوثیہ،دارالعلوم حامدیہ رضویہ گلستان جوہر،ادارہ معارف القرآن،جامعہ حنفیہ غوثیہ،دارالعلوم قادریہ رضویہ ملیر،جمعیت اشاعت اہلسنت،تنظیم السعید،دارالعلوم غوثیہ شیرازیہ، دارالعلوم حنفیہ رضویہ،دارالعلوم نوریہ رضویہ،نور حمزہ اسلامک کالج،دارالعلوم قمر العلوم فریدیہ رضویہ،جامع الاسلامیہ حنفیہ، دارالعلوم قادریہ نعیمیہ،انجمن شمشیر مصطفی،جامع سراج العلوم نوریہ،مدرس المصطفی،واڈلا سید جماعت، بشر حافی فانڈیشن سمیت 600کے قریب جما عت اہلسنت سے رجسٹر ڈ میلا د انجمنو ں اور کراچی ڈویژن کے سات اضلاع کی مسا جد، مد ارس، خا نقاہو ں، میلا د انجمنوں کے جلوس نکالے گئے۔
جلوس و جلسہ کے انتظامات میں جما عت اہلسنت کے رضا کاروں سمیت المصطفی اسکاٹس،برکاتی اسکاٹس،شیڈ اسکاٹس،العربیہ اسکاٹس،ینگ بوائز اسکاٹس،پاک جانباز اسکاٹس،بز م رضا اسکاٹس،ینگ جنریشن اسکاٹس،پاک نائیس اسکاٹس،الفاروق اسکاٹس،نیویونائیٹڈ اسکاٹس،سوھنی دھرتی اسکاٹس،ایڈونچر اسکاٹس نے خدمات انجام دیں۔جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 12/ربیع الاول کو نشتر پارک میں منعقد ہونے والے جلسہ میلاد النبی ﷺمیں منظور کی جانے والی قرار دادیں 1جماعت اہلسنت کراچی کے زیر اہتمام میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس کا یہ عظیم اجتماع حکومت کو باور کراتا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے جس کی بنیادوں میں لاکھو ں شہیدوں کا لہو ہے۔
شہدا پاکستان کی عظیم قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے آئین پاکستان پر عمل کر کے اس ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ کیا جائے۔ 2یہ اجتماع مظلوم فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غاصب صیہونی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے گزشتہ دوسال سے غزہ پر انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے ہزاروں افراد شہید لاکھوں زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں،غزہ میں غذائی امداد پہنچنے نہیں دی جا رہی اس سبب انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔
اس اہم انسانی مسئلے پر اقوام متحدہ سمیت مسلم حکمرانوں کا کردار مجرمانہ ہے۔یہ ا جتماع مطالبہ کرتا ہے مسلم دنیا مظلوموں کی داد رسی کیلئے عملی اقدامات کرے۔3جماعت اہلسنت کراچی کے زیر اہتمام میلاد مصطفیﷺکانفرنسکا یہ اجتما ع واضح کرتا ہے کہ مزارات اولیا اہلسنت و جماعت کے مراکز ہیں یہ اجتماع حکو مت وقت سے مطا لبہ کر تا ہے کہ مز ارات بز رگا ن دین اوران سے متصل مساجد میں اولیا اللہ سے نسبت و تعلق رکھنے والے علما ، خطبا ، ائمہ و خادمین کا تقر ر کیا جا ئے۔
یہ اجتماع حکومت پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں تمام مزارات کا آڈٹ کرایا جائے اور مزارات کی آمدنی سے صو فیا ئے کرام کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے ادارے قائم کئے جائیں جن میں صر ف صو فیا ئے کرام کے معتقدین اساتذہ اور ملازمین کا تقرر کیا جائے۔4 میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کا یہ عظیم اجتماع وطن عزیزمیں بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی،غربت،افلاس،بیروزگاری جیسے مسا ئل اور بحر انات پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات سے آج اشیائے صرف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور غریب کو دووقت کی روٹی میسر نہیں یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے ضروری اشیا آٹا دال چاول،تیل کی قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے۔
نیز پیٹرولیم مصنوعات، بجلی و گیس کی قیمتیں کم کی جائیں۔5 آج 12ربیع الاول 1500 سالہ جشن عید میلاد النبی کا پر مسرت موقع ہے اور آج 6ستمبر بھی ہے۔ 6ستمبر ملک میں یوم دفاع پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے جو دشمن کے خلاف پاک فوج کی بہادری کی یاد دلا تا ہے، ملک کے دفاع و سلامتی کیلئے ہمہ وقت تیارپاک افواج ہما را فخر ہے، آپریشن بنیان مرصوص،معرکہ حق فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا نمونہ ہے۔
آج کی اس میلاد مصطفی کانفرنس کے شرکا اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم وطن کے دفاع و سلامتی کیلئے پاک افواج کے ساتھ ہیں۔6 7ستمبر ملک کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ 7ستمبر 1974 کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر تاریخی کام کیا۔میلاد مصطفی کانفرنس کا یہ اجتماع اس حوالے سے کردار ادا کرنے والے علما کرام اور اراکین پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
اب بھی منکرین ختم نبوت اور ان کے گماشتے آئین پاکستان میں شامل تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت کے قوانین خصوصا 295-Cکے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ یہ اجتماع واضح کر تاہے کہ اسلامی قوانین میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا چھیڑ چھاڑ ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ 7 میلاد مصطفی کانفرنس کا یہ اجتماع ملک میں حالیہ دنوں بارشو ں اور سیلاب کی تباہ کاری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتاہے،زیادہ بارشو ں کو اللہ کے عذاب سے تعبیر کرنا مناسب نہیں،بلکہ بارش و سیلاب سے نقصان کا ایک سبب حکومت و انتظامی اداروں کی مجرمانہ غفلت اور کمزوریاں ہیں۔
دنیا کے کئی ایسے ممالک ہیں جہاں ہر سال سیلاب آتے ہیں انہوں نے حکمت عملی کے تحت ڈیم بنا کر بارش کے پانی کو محفوظ کیا،آبی گزگاہوں کو مضبوط کر کے آبادیوں کو محفوظ بنایا،اس کے بر عکس پاکستان میں نہ تو ڈیم بنائے گئے نہ ہی آبادیوں کو محفوظ بنانے کیلئے آبی راستے بنائے گئے۔یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سیلاب کی تباہی سے آبادیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ملک میں چھوٹے ڈیم بنائے جائیں۔