پاکستان پیپلز پارٹی اتحادی جماعت ہے ، تعلقات کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد سے گفتگو

جمعرات 16 اکتوبر 2025 21:39

پاکستان پیپلز پارٹی اتحادی جماعت ہے  ،  تعلقات کو احترام اور قدر کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان ، نیئر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔