گورنر خیبرپختونخوا فیصل نے 19اپریل کو مردان میں پی ٹی آئی کے جلسے کو بلاجواز قرار دیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران پہلا دورہ نہیں ہے ، اس کے پیچھے بہت سے چیزیں ہیں ،فیصل کریم کنڈی کی گفتگو
جمعرات 16 اپریل 2026 18:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران پہلا دورہ نہیں ہے ، اس کے پیچھے بہت سے چیزیں ہیں اگر ایک سال پیچھے دیکھا جائے کہ پاکستان نے جس طرح بھارت کو تاریخی شکست دی تھی اور دنیا کو یہ بتایا گیا کہ تمام ممالک میں پاکستان کی فوج انتہائی طاقتور ، مضبوط اور کتنی باصلاحیت فوج ہے اس کے بعد ہم نے ڈیوکریسی شروع کردی میں سمجھتا ہوں کہ اس میں سفارتکاری ہوئی صدر آصف علی زرداری خود ایران گئے ، بلاول بھٹو زرداری وفود کے ساتھ مختلف ممالک کا دورہ کیا اسی طرح فیلڈ مارشل عاصم منیر مختلف ممالک کا دورہ کرنے کے بعد وزیر داخلہ کے ہمراہ دورہ ایران پر ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر اور ترکی کے دورے پر ہیں روٹین کے مطابق وفود پاکستان آرہے ہیں یا پاکستان سے جارہے ہیں ، جب خطے میں امریکہ اور ایران کی جنگ شروع ہوئی تو پاکستان نے اس عالمی جنگ کو روکنے اور امن لانے کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑا کردار ادا کیا پہلے ان سیاسی مخالفین اور تجزیہ کاروں کو جو کہہ رہے تھے اور ہر کوئی نقشہ بنا رہے تھے کہ پاکستان میں امریکی ایئربیس اور اڈے ہیں، کو جواب مل گیا کہ پاکستان میں یو ایس کی کوئی ائیر بیس یا اڈہ نہیں ہے ، دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اور معاملات درست سمت لے جانے کے لیے پاکستان کی حکومت اور سیاسی جماعتوں نے فوج کے ساتھ مل کر سفارتکاری کے ذریعے ملک کی ساکھ کو بحال رکھا اور 49سال بعد سفارت کاری کے نتیجے میں پاکستان اور پاک فوج نے امریکہ نائب صدر اور ایران کی اعلیٰ قیادت پر مشتمل وفود کو ایک چھت کے نیچے ایک کمرے میں آمنے سامنے مزاکرات کے میز پر بٹھا کر فیصلہ کریں اور اس کا اعتماد عالمی دنیا نے صرف پاکستان پر کیا ، جس کی وجہ سے آج پاکستان عالمی سطح پر ایک بڑا اہمیت حاصل کر چکا ہے ہمیں اس لئے پاکستان کو اس اہمیت سے بزنس اور دیگر شعبوں میں فائدہ اٹھانا چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے ، تمباکو رائلٹی اور این ایف سی سمیت دیگر حقوق کے حصول کے لیے اسلام آباد میں کوئی مقدمہ نہیں لڑ رہا ہے ، صوبہ وفاق سے ائیسکو ، پیسکو اور انرجی کے دیگر منصوبے خرید کر خود چلا کر عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلا دیں ویسے صوابی سمیت پورے صوبے میں سڑکیں ، پلیں اور دیگر منصوبے مکمل نہ ہو سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی لکی مروت بم دھماکہ کی شدید مذمت
-
اسلامی بینکاری و مالیات وقت کی اہم ضرورت، کاروباری برادری کو سود سے پاک نظام اپنانا ہوگا‘ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
-
وفاقی وزیرتعلیم کا کیمبرج امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے واقعے کا نوٹس
-
سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر
-
رانا مشہود احمد خاں کا نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی ،نوجوانوں کیلئے روزگار، ہنرمندی اور کاروباری مواقع کے فروغ کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ
-
دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی
-
یورپی ممالک میں کشتیوں کے زریعے غیر قانونی طور پر پہنچنے والے افراد میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہوتی ہے،ڈ اکٹر طارق فضل چوہدری
-
شالیمار ایکسپریس کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےکمشنر افغان مہاجرین شکیل محمد صافی کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ سے ملاقات
-
گورنرپنجاب نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026ء پر دستخط کر دئیے
-
گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.