امریکی شہریوں کی نگرانی کے لئے خفیہ کیمرے نصب

جمعہ 7 فروری 2014 07:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)امریکہ میں شہریوں کی نگرانی اور خفیہ طور پر جاسوسی کے لئے مختلف شہروں میں خفیہ کیمرے نصب کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پرسٹنٹ سرویلنس سسٹم کے تحت لگائے گئے ان کیمروں کے ذریعے تمام شہریوں کو 25 میل کی حدود تک نگرانی کی جا سکے گی ۔نئے کمیروں کے ذریعے شہریوں کی نقل وحرکت کے علاوہ شہروں میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی بھی نگرانی کی جائے گی۔