دبئی میں سائیکل چلانے کے پہلے بین الاقوامی مقابلے دبئی ٹور 2014 کا آغاز ہوگیا

جمعہ 7 فروری 2014 07:43

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)دبئی میں سائیکل چلانے کے پہلے بین الاقوامی مقابلے دبئی ٹور 2014 کا آغاز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

دبئی ٹور 2014 میں دنیا بھر سے ایک سو 27 افراد اور 16 ٹیموں نے حصہ لیا ہے ، مقابلے کا پہلا مرحلہ امریکی شہری ٹیلر فینی نے جیت لیا،اس ایونٹ کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوئی، یہ مقابلہ چار روز تک جاری رہے گا۔