لورالائی ، کرومائٹ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5مزدور جاں بحق

جمعہ 7 فروری 2014 07:54

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں کرومائٹ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5مزدور جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق مسلم باغ کے کرومائٹ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ مزدور دب کر ہلاک ہوگئے مزدور تاحال کان میں دبے ہوئے ہیں قلعہ سیف اللہ مسلم باغ کی انتظامیہ کان کے مالک اور دیگر کان سے مزدوروں کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی یاد رہے کہ اس طرح کے واقعات آئے روز رونما ہوتے ہیں جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ اس کی روک تھام کیلئے معقول انتظامات کرے۔