سعودی عرب کے ساتھ بہترین تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں ، ایران

جمعہ 7 فروری 2014 07:56

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء) ایران نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ایک عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کے عہدے پر تعیناتی کے دوران سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ تعلقات کی بہتری ان کی اولین ترجیحات میں شامل تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ ایران اور سعودی عرب مستقبل میں بھی آپس میں بہترین تعلقات کے قیام کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے بھی ہم اس حوالے سے بہترین تعاون کے کیلئے پرامید ہیں ۔

متعلقہ عنوان :