سوچی سرمائی اولمپکس کا آغاز،برطانیہ کے بلی مورگن پہلے ایونٹ میں سنوبورڈنگ کرتے ہوئے ایکشن میں نظر آئے

جمعہ 7 فروری 2014 07:42

روسا خوتھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)سوچی سرمائی اولمپکس میں جمعرات کے روز ایو نٹس کا آغاز ہوگیا،برطانیہ کے بلی مورگن پہلے ایونٹ میں سنوبورڈنگ کرتے ہوئے ایکشن میں نظر آئے۔ 24سالہ مورگن روسا خوتھر کے مقام پر سنوبورڈ پارک میں سلوب سٹائل کوالیفیکیشن ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے فری سٹائل سکائنگ اور سکیٹنگ مقابلوں کا بھی جمعرات کے روز آغاز ہوا اور الپائن سکائرز جمعہ کو باضابطہ طور پر ابتدائی تقریب سے قبل ٹریننگ کر رہے ہیں۔

7سے23فروری تک ہونے والے مقابلوں کیلئے سیکورٹی دسمبر میں جنوبی شہر وولگو گراد میں ہونے والے دو خونی خودکش حملوں کے بعد بڑا تشویش کا معاملہ رہا ہے۔اس کے علاوہ اسلام پسند جنگجوؤں کی جانب سے شورش زدہ شمالی کواکس خطے میں دھمکیوں کے باعث بھی صورتحال بدامنی کا شکار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :