افغانستان میں برفباری جاری ،14 افراد ہلاک ہوگئے

جمعہ 7 فروری 2014 07:55

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)افغانستان میں شدید برف باری اور سردی کے باعث 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے بتایا ہے کہ برف باری کے باعث دو خواتین اور پانچ بچوں سمیت دس افراد مشرقی صوبہ جوزجان کے ضلع دو زیب جبکہ 4 افراد کش تیپا میں ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

کئی مقامات پر آمدورفت کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔بڑی تعداد میں لوگ برفانی علاقوں میں پھنس چکے اور شہیر علاقوں سے ان کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے ۔صوبائی ڈپٹی گورنر کا کہنا ہے کہ تقریباً پانچ سو سے زائد دیہاتوں میں شدید برف باری سے نظام درہم برہم ہوا ہے ان علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھی جاری نہیں رکھی جاسکیں۔