چین بھارت سرحدی تنازعات پر مذاکرات 10 فروری کو شروع ہوں گے

جمعہ 7 فروری 2014 07:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعات پر مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق10سے11 فروری کو کو ہونے والے ان مذاکرات میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی صورت حاصل سمیت سرحدی تنازعات کے حل کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بھارتی وفد کی قیادت قومی سلامتی کے مشیر شیوشنکر مینن جبکہ چینی وفد کی قیادت سٹیٹ کونسلر یانگ چچی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :