حکومت قومی ائر لائن کو عالمی معیار کی قابل فخر ائر لائن بنانے کیلئے ”انقلابی اقدامات“ کر رہی ہے،ممنون حسین،کرپشن بد انتظامی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گ، پی آئی اے کی صفوں سے کالی بھیڑوں کو نکال باہر کیا جائے گا، وزیر اعظم نے شجاعت عظیم کی تقرری کرکے ”پی آئی اے “کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے سفر کا آغاز کر دیا ہے، پی آئی اے کیلئے20نئے جہاز خریدے جا رہے ہیں اور 777جہازوں کو ری فرنیشڈ کیا جا رہا ہے،پی آئی اے آفیسر یونین کے صدر سے گفتگو

جمعہ 7 فروری 2014 07:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت قومی ائر لائن کو بین الاقوامی معیار کی قابل فخر ائر لائن بنانے کیلئے ”انقلابی اقدامات“ کر رہی ہے،کرپشن بد انتظامی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گ، پی آئی اے کی صفوں سے کالی بھیڑوں کو نکال باہر کیا جائے گا،ایماندار فرض شناس اور محنتی افسران اور ورکروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،وزیر اعظم پاکستان نے شجاعت عظیم کی تقرری کرکے ”پی آئی اے “کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے سفر کا آغاز کر دیا ہے، پی آئی اے کیلئے20نئے جہاز خریدے جا رہے ہیں اور 777جہازوں کو ری فرنیشڈ کیا جا رہا ہے، اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پی آئی اے آفیسر یونین کے صدر ساجد اللہ خان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،ساجد اللہ خان نے صدرِ مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی اور پی آئی اے کے بارے میں صدر پاکستان کو تفصیلی بریفنگ دی،اُنہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے افسران اور ورکرز حکومت کو اپنے مکمل تعاون کا بھر پور یقین دلاتے ہیں اور پی آئی اے کے بارے حکومت کے انقلابی اقدامات کو سراہتے ہیں پی آئی اے کے ملازمین اور افسران وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اخلاص کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پی آئی اے کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں صدر پاکستان نے ساجد اللہ خان کو ہدایت کی کہ وہ اور پی آئی اے کے افسران،ورکرز ان عناصر کی نشاندہی کریں،جنکی وجہ سے پی آئی اے بدحالی کا شکار ہوا، کرپشن،بد انتظامی کی اب مزید کوئی گنجائش نہیں،صدر مملکت نے کہا کہ قومی اداروں کو تباہی سے دوچار کرنے والے ملک و ملت کے خیر خواہ نہیں،ادارے مضبوط ہونگے تو ملک ترقی کرے گا،صدرِپاکستان نے کہا کہ انشاء اللہ حکومت پی آئی اے کو خسارے سے نکالکر منافع بخش قومی ائر لائن بنا کر دم لے گی۔

متعلقہ عنوان :