عراق ، کار بم دھماکوں میں نو افراد ہلاک ، بائیس زخمی ، کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی

جمعہ 7 فروری 2014 07:56

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء) عراق میں کار بم دھماکوں کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ بغداد کے شمالی علاقوں جائیلا اور کاظمیہ میں دو مختلف بم دھماکے ہوئے جن میں مجموعی طور پر نو افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کردیا گیا فوری طور پر کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :