یورو مالیاتی بحران میں جرمنی کے کردار پر تنقید درست نہیں، اطالوی وزیرخارجہ

جمعہ 7 فروری 2014 07:56

روم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)اطالوی وزیرخارجہ ایما بونِینو نے کہا ہے کہ یورو زون بحران میں جرمنی کے کردار پر تنقید کرنا درست نہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں جرمنی کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران کی ذمہ داری برلن حکومت پر ڈالنا غلط ہے۔

(جاری ہے)

ایک جرمن اخبار کے ساتھ بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی ذمہ داری جرمنی پر ڈالنا، نہ صرف جھوٹ ہے بلکہ غیرمنصفانہ بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا اگر اٹلی کے بحران کو دیکھا جائے، تو اس کی ذمہ داری اٹلی پر ہی عائد ہوتی ہے نہ کہ جرمنی کی۔ بونِینو کی جانب سے یہ بیان جرمن وزیرخارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر کے دورہ روم سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :