ٹیکساس،شاہد خان آفریدی کے لئے ایک اور اعزاز ،ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر کے مےئر نے5فروری کو آفریدی کے نام سے منسوب کردیا،بوم بوم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اب ہر سال پانچ فروری کو آفریدی ڈے منایا جائے گا

جمعہ 7 فروری 2014 07:42

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے لئے اعزاز ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر کے مےئر نے5فروری کو آفریدی کے نام سے منسوب کردیا،ہرسال5فروری کو آفریدی ڈے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر کے مےئر نے گزشتہ روز 5فروری کو آفریدی کے نام سے منسوب کردیا اور شاہد آفریدی کو یہ اعزاز ملا ہے کہ اب ہر سال5فروری آفریدی ڈے ہوگا،پورٹ آرتھر کے مےئر نے شہر کی چابیاں بھی آفریدی کے حوالے کیں،واضح رہے کہ شاہد آفریدی ان دنوں امریکہ میں ہی موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی آل راوٴنڈر شاہد آفریدی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے امریکا سمیت پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں جب کہ پاکستان میں شاہد آفریدی کے نام پر بھی ایک فلم ”میں ہوں شاہد آفریدی“ بھی بنائی جا چکی ہے۔