سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ بلوچستان بار نے سپریم کورٹ سے رجو ع کرلیا،اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

جمعہ 7 فروری 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء) بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے حوالے سے دائر درخواست پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اور سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے جمعرات کو مقدمے کی سماعت کی اس دوران عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔