طالبان سے مذاکرات آئین کے تحت ہونے چاہئیں ،پی ٹی آئی وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کریگی ،شاہ محمودقریشی

جمعہ 7 فروری 2014 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات آئین کے تحت ہونے چاہئیں ،بیرونی دباوٴبرداشت نہیں کرناچاہئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت طالبان سے مذاکرات میں وفاقی حکومت کیساتھ تعاون کریگی ،طالبان سے مذاکرات انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے ،حکومت اورطالبان کوسنجیدگی کے ساتھ پیش قدمی کرناہوگی ۔انہوں نے کہاکہ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں نے مذاکرات پرمتفقہ فیصلہ کیاتھااب مذاکرات پرپوائنٹ سکورنگ نہیں ہ ہونی چاہئے ،طالبان سے مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے وفاقی حکومت کوسیکورٹی اداروں کوبھی اعتمادمیں لیناچاہئے ۔