ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی کو سپرداری پر عمر اکمل کے حوالے کرنے کے احکامات جاری

جمعہ 7 فروری 2014 07:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)لاہور کی مقامی عدالت نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی کو سپرداری پر عمر اکمل کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد نور نے عمر اکمل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عمر اکمل نے عدالت کو بتایا کہ وارڈن کے ساتھ تنازعہ پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔ عمر اکمل کے مطابق ان کی گاڑی سپرداری پر واپس کی جائے کیونکہ پولیس کی تحویل میں گاڑی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔عمر اکمل کی جانب سے عدالت میں گاڑی کے متعلق تمام دستاویزات بھی پیش کی گئیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد گاڑی کو عمر اکمل کو سپرداری پر دینے کے احکامات جاری کرد یے۔

متعلقہ عنوان :