شام جوہری ہتھیاروں کی تلفی کے حوالے سے30 جون کی ڈیڈلائن پر پورا اترے گا،بان کی مون

جمعہ 7 فروری 2014 07:57

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام جوہری ہتھیاروں کی تلفی کے حوالے سے30 جون کی ڈیڈلائن پر پورا اترے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوچی میں انٹرنیشنل ورکنگ کمیٹی سے خطاب کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام ہتھیاروں کی تلفی میں تاخیر کے باوجود اس معاملے پرپیشرفت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوی امید ہے کہ ہتھیاروں کی تلفی کا یہ عمل تیس جون تک مکمل کرلیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ہدف بہت ہی مشکل ہے تاہم شامی حکومت کے مکمل تعاون سے اس پر عملدرآمد مکمل کر لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :