وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور بیوروکریسی کے درمیان شدید اختلافات،وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کے پی کے کو فارغ کردیا، چارج ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دینے کی ہدایت

جمعہ 7 فروری 2014 07:52

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور بیوروکریسی کے درمیان شدید اختلافات،وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے چیف سیکرٹری کے پی کے ارباب محمد شہزادکو ا نکے عہدے سے فارغ کردیا اور ان کو فوری طور پر چارج ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دینے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے منظور نظر امجد علی خان کو نیا چیف سیکرٹری نامزد کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعلی کے درمیان بیو رو کریسی کے درمیان سردجنگ کئی مہینوں سے جاری تھی او ر پرویز خٹک اور ان کے وزراء کا یہ کہنا تھا کہ بیوروکرسی ضلعی اور صوبائی سطرح ان کے ساتھ تعاون نہیں کررہی،ڈرون حملوں کے دھرنے میں بھی بیوروکریسی نے صوبائی حکومت کا ساتھ نہیں دیا،مالی معاملات میں بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ذرائع کے مطابق ناقدین کا کہنا یہ ہے کہ ان تبادلوں کے بعد یہ جنگ شدت اختیار کرلے گی۔