وزیراعظم کے ایوان میں نہ آنے پر سینٹ سے اپوزیشن کا واک آؤٹ، سینٹ سیکرٹریٹ کو کہا جائے کہ وہ وزراء کا اشتہار اخبار میں دے،رضاربانی

جمعہ 7 فروری 2014 07:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء) سینٹ کے اجلاس میں وزیراعظم میاں نواز شریف کے ایوان میں نہ آنے اور وزراء کی جانب سے اراکین کے سوالوں کے جواب نہ دینے کیخلاف اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ۔ جمعرات کو سینٹ کا اجلاس چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جب سوالوں کے جواب نہیں ملے تو پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میاں رضا ربانی نے کہا کہ وزات خزانہ کے دو وزیر ہیں مگر ایک بھی سوال کے جواب دینے کو تیار نہیں ۔

(جاری ہے)

سینٹ سیکرٹریٹ کو کہا جائے کہ وہ وزراء کا اشتہار اخبار میں دے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آٹھ ماہ گزر گئے مگر ابھی تک سینٹ میں شرکت نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صبح و شام نجکاری کی باتیں کررہی ہے مگر نجکاری کے حوالے سے سوالوں کا جواب نہیں دے سکتے نجکاری کے حوالے سے نومبر سے پوچھے گئے سوالوں کے تاحال جواب نہیں آئے وزیراعظم کے ایوان میں نہ آنے اور سوالوں کے جواب نہ ملنے پر احتجاجاً ٹوکن واک آؤٹ کرتے ہیں جس کے بعد اپوزیشن واک آؤٹ کر گئی اور بعد میں حکومت کے راضی کرنے پر واپس آگئے ۔

متعلقہ عنوان :