تبوک میں برف باری، صحراء نے سفید چادر اوڑھ لی

منگل 18 فروری 2014 07:14

تبوک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء)صحرائے عرب میں جل تھل کا تو سنا تھا لیکن برف باری کے بعد صحرا نے بھی سفید چادر اْوڑھ لی۔میڈیارپورٹ کے مطابق تبوک میں برفباری نے ماحول خوشگوار بنادیا، موسم کا مزہ لینے کیلئے لوگ بھی گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

برف پوش پہاڑ یاں اور ابر آلود موسم د یکھ کر کسی مغربی ملک یا ملکہ کوہسار مری کا گمان ہوتا ہے، لیکن یہ سعودی عرب کا شہر تبوک ہے جہاں سرما اپنے جوبن پر ہے۔صحرا کی سرزمین پر یہ سماں کم ہی د یکھنے کو ملتا ہے، سو لوگوں نے بھی موقع کا بھرپور فائدہ اْٹھا یا، بچے اور بڑے برفباری سے خوب لطف اندوز ہوئے، ا یک شخص نے تو اپنی گاڑی پر اسنو مین بھی بنا ڈالا۔