آئل اینڈگیس ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں 2ہزارسے زائدجعلی ڈگریوں کاانکشاف ، ڈگریوں کی تصدیق کیلئے خط لکھنے والے افسران کی ڈگریاں بھی جعلی نکلیں، ایڈمن افسراظہرعلی کوجعلی ڈگری ثابت ہونے پربرطرف کردیاگیا

منگل 18 فروری 2014 07:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء)آئل اینڈگیس ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اوڈی سی ایل میں 2ہزارسے زائدجعلی ڈگریوں کاانکشاف ہواہے ،ڈگریوں کی تصدیق کیلئے خط لکھنے والے افسران کی ڈگریاں بھی جعلی نکلیں ایڈمن افسراظہرعلی کوجعلی ڈگری ثابت ہونے پربرطرف کردیاگیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اوجی ڈی ایل میں 2ہزارسے زائدجعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کاانکشاف ہواہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ترجمان کے حوالے سے بتایاہے کہ ماضی میں چارانکریمنٹ کی آفرپرملازمین نے جعلی ڈگریاں بنوائیں اورتصدیق کے بعدپتہ چلاکہ جن افسران نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے خط لکھاتھاان کی اپنی ڈگریاں بھی جعلی ہیں ۔ترجمان نے مزیدبتایاکہ وہ اصل تعدادنہیں جانتالیکن بہت سی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی ہیں ۔210افسران کی ڈگریاں تصدیق کے دوران جعلی قراردی جاچکی ہیں اور1800سے زائدسٹاف ملازمین کی ڈگریاں بھی جعلی قراردی گئی ہیں ۔نجی وی کے مطابق ایڈمن آفیسراظہرعلی کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پرانہیں ملازمت سے برطرف کردیاگیاہے ۔