وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا دورہ کراچی ناگزیر وجوہات پر منسوخ کردیا گیا

منگل 18 فروری 2014 07:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا دورہ کراچی منسوخ کردیا گیا، وزیراعظم نے آج بروز منگل کو کراچی پہنچنا تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو دورہ کراچی میں ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ تقریب اور امن وامان کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کرنا تھی ۔ چوہدری نثار علی خان نے بھی امن وامان کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کرنا تھی اور پیر پگارا سے بھی ملاقات کرنا تھی تاہم وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ناگزیر وجوہات پر دورہ منسوخ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :