تاجک قیدی نے بال کٹوانے کا کہنے پر جیل گورنر کو قینچیوں سے وار کرکے قتل کردیا

منگل 18 فروری 2014 07:16

دوشنبے(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء)ایک تاجک قیدی نے جیل گورنر کو اس کے بال کٹوانے کے احکامات جاری کروانے پر قینچیوں سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،یہ بات وزارت داخلہ نے پیر کے روز کہی۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ 66سالہ جیل گورنر نے اتوار کی شام وہ قیدی جو جیل آنے سے قبل بال کاٹنے کا کام کرتے تھے ،قیدیوں سے کہا کہ وہ ان کے دفتر میں آکر اس کے بال کاٹیں۔

(جاری ہے)

قیدی نے پھر جیل گورنر کو اپنی قینچیوں کا استعمال کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا،اس نے ایک مرتبہ گورنر کے سر پر اور پھر16مرتبہ اس کے جسم پر وار کئے،اہلکار ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہسپتال پہنچ گیا۔19سالہ قیدی کو چند ماہ قبل ایک نوجوان کو 75مرتبہ وار کرکے موت کے گھاٹ اتارنے پر 171/2سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔واقعہ دوشنبے سے 200کلومیٹر(124میل) جنوب مشرق میں واقع کوتاب شہر کی ایک جیل میں پیش آیا۔پہاڑی وسطی ایشیائی ملک غریب ترین سابق سویت ریاست ہے،جس کی چالیس فیصد کے قریب آبادی غربت میں رہ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :