جنوبی افریقہ،کان میں پھنسے 11کانکن نکال لئے گئے ،امدادی آپریشن بند کردیا گیا

منگل 18 فروری 2014 07:16

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء)جنوبی افریقہ نے غیر قانونی سونے کی کان سے 11 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے جہاں پر گزشتہ روز 200افراد کے پھنس جانے کا خدشہ تھا ، یہ بات امدادی کارکنوں نے بتائی ۔نجی ہنگامی آپریٹرز ای آر 24 کے رسل مائرنگ میں جائے حادثہ سے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے 11 کان کنوں کو بچا لیا ہے جن پر کوئی زخمی دکھائی نہیں دے رہے ، تاہم انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے ۔

اے ایف پی ویڈیو اور فوٹو صحافیوں نے بھی کان سے نکالے گئے 11کان کنوں کو امدادی کارکن منتقل کرتے ہوئے دیکھا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء غیر قانونی سونے کی کان میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن بند کردیا گیا ہے، یہ بات ایمرجنسی اہلکار نے بتائی ۔ان میں سے زیادہ تر حکام کی موجودگی میں گرفتاری کے خوف کے باعث باہر آنے کے لئے رضا مند نہیں تھے ۔لوکل میونسپل ایمرجنسی اور ریسکیو سروسز کے اہلکار راجر ممائلہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا اور کل ہم اس کو بحال کرنے نہیں جارہے ۔ایمرجنسی کارکنوں کو ہٹانے کے بعد انہوں نے تقریباً دو گھنٹے بات کی جیسا کہ درجنوں کان کن پھنس گئے تھے اور ان میں سے گیارہ کو باہر نکالا گیا ۔

متعلقہ عنوان :