نیپال،گمشدہ طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ،18مسافروں میں سے کوئی زندہ نہیں بچ پایا

منگل 18 فروری 2014 07:16

کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء)نیپال کی پولیس نے پیر کے روز نیپال ائرلائن کے گمشدہ طیارے کے ملبہ کوجسمیں18افراد سوارتھے کو ملک کے مغربی پہاڑی علاقے میں تلاش کرلیاہے،لیکن اس میں کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا،یہ بات ایوی ایشن افسر نے بتائی۔

(جاری ہے)

طیارہ پہاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔پولیس نے اسکا ملبہ ایک گاؤں سے برآمد کیا ہے لیکن کوئی زندہ نہیں ملا،یہ بات ملک کے سب سے بڑے ائرپورٹ کٹھمنڈو پرتعینات چیف ائرٹریفک کنٹرولربملیش لال کرتا نے اے ایف پی کو بتائی۔