لندن میں بافٹا ایوارڈز کی تقسیم،12 years slaveکو برطانوی فلم ایوارڈز بافتا کا حق دار قرار دیا گیا

منگل 18 فروری 2014 07:14

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) 12 years slaveکو برطانوی فلم ایوارڈز بافتا کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی فلم ہدایتکار اسٹیو مک کوئن کی یہ فلم ایک سچی کہانی پر مشتمل ہے۔ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے چووی ٹیل ایجیوفور نے بہترین اداکار کا ایوراڈ حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی فنکارہ کیٹ بلینشٹ کو’بلیو جیسمین‘ میں ان کے کردار پر بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔ لندن میں ہونے والی بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں سب سے زیادہ ایوارڈز’ گریوٹی‘ نے حاصل کیے ہیں۔ بافٹا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے آسکر جیتنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ آسکر ایوارڈز کی تقریب دو مارچ کو لاس اینجلس میں منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :