سا ؤ وپولو ، چرچ میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک،4افراد زخمی

منگل 18 فروری 2014 07:16

ساؤ پالو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء)سا ؤ وپولو میں واقع چرچ میں ایک شخص کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور 4افراد زخمی ہوگئے،یہ بات برازیل کے ذرائع ابلاغ نے گزشتہ روز بتائی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی عورت فائرنگ کرنے والی کی سابقہ گرل فرینڈ اور زخمیوں میں اسکا نیا محبوب بھی شامل ہے،جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیاگیا،اس کے سر میں گولی لگی ہے۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :