پی سی بی نے آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے خط لکھ دیا ،سیریز کھیلنے کامقصد ورلڈ کپ 2015ء کی تیاریوں اور کھلاڑیوں کی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونا ہے

منگل 18 فروری 2014 07:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) پاکستان نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز کھیلنے کیلئے خط کے ذریعے درخواست کردی ہے۔

(جاری ہے)

مقصد ورلڈ کپ 2015 ء کی تیاری اور کھلاڑیوں کو کنڈیشن سے ہم آہنگ کرنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز کو خط لکھ دیا ہے جس میں دونوں ملکوں کے ساتھ سیریز کھیلنے کی درخواست کی گئی ہے بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس سیریز کا مقصد ورلڈ کپ 2015 ء کی تیاری اور کھلاڑیوں کو کنڈیشن سے ہم آہنگ کرنا ہے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 ء آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :