پی سی بی میں ہارون رشید کو ترقی، ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مقرر

منگل 18 فروری 2014 07:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر سہیل کی جگہ ہارون رشید کو ترقی دے کر ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ کا عہدہ عامرسہیل کی تقرری کالعدم قرار دینے کے بعد خالی ہواتھا، پی سی بی نے سربراہ یوتھ ڈویلپمنٹ ہارون رشید کو ترقی دے کر ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مقرر کردیا ہے۔واضح رہے کہ عامر سہیل کو سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے چیف سلیکٹر اور ڈائرکٹر گیم ڈیولپمنٹ مقرر کیا تھا تاہم ان کی برطرفی کے بعد سابق کپتان کی تقرری بھی کالعدم قرار دے دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :