جرمنی ، مخلوط حکومت میں شامل ایس پی ڈی پر ساتھی جماعتوں کی جانب سے دباوٴ

منگل 18 فروری 2014 07:14

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) جرمنی میں ایڈاھتی اسیکنڈل کی وجہ سے حکومت میں شامل سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ’ ایس پی ڈی‘ پر دباوٴ بڑھتا جا رہا ہے۔ جرمنی کی مخلوط حکومت میں شامل یونین جماعتوں کے متعدد سیاستدان مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس معاملے میں ایس پی ڈی کے دھڑے کے سربراہ تھوماس اوپر من کے کردار کی وضاحت کی جائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے کریسچین سوشل یونین سے تعلق رکھنے والے جرمن وزیر زراعت ہنس پیٹر فریڈرش اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایس پی ڈی کے سربراہ زیگمار گابرئیل کو اْن کی پارٹی کے رکن پارلیمان سیباستیان ایڈاھتی کے خلاف ہونے والی تفتیش سے آگاہ کیا تھا۔ ایڈاھتی پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر بچوں کی فحش فلموں کے اسکینڈل میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :