ایف سی کے قتل ہونیوالے اہلکار شہداء کا درجہ رکھتے ہیں،جاوید ہاشمی،طالبان کیخلاف آپریشن ہوا تو پی ٹی آئی پاک فوج اور ریاست کا ساتھ دے گی،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 18 فروری 2014 07:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے صدر ورکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ایف سی کے قتل ہونے والے اہلکار شہادت کا درجہ رکھتے ہیں،طالبان کیخلاف آپریشن ہوا تو پاکستان تحریک انصاف پاک فوج اور ریاست کا ساتھ دے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے متحد ہونا پڑے گا،انتہا پسندوں کو شکست دینے کیلئے قومی فیصلوں کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے مارے جانے والے اہلکار شہادت کا درجہ رکھتے ہیں،ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،حکومت کو جہاں جہاں طالبان اور شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کرنا ہے وہ ضرور ہونا چاہئے،پی ٹی آئی امن کیلئے فوج اور ریاست کا ساتھ دے گی،امن کیلئے تمام سیاستدانوں کو اختلافات سے بالاتر ہوکر متحد ہونا چاہئے