اوگرا ریفرنس ، گیلانی آج احتساب عدالت میں پیش ہونگے ،یکطرفہ کارروائی کا خدشہ ، قانونی ماہرین کے مشورے پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ، دونوں سابق وزرائے اعظم کو اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں ملزم نامزد کیا گیا ہے

منگل 18 فروری 2014 07:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی آج ( منگل کو) اوگرا ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نیب نے سابق دو وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں ملزم نامزد کیا ہے کہ دونوں سابق وزرائے اعظم نے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کے تقرر میں رولز کی خلاف ورزی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا ۔ راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش ہوگئے تھے جبکہ گیلانی پیش نہیں ہوئے تھے اٹھارہ فروری کا نوٹس ملنے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا وہ آج منگل کو احتساب عدالت میں پیش ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :