لاہور ، کالعدم تحریک طالبان کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

منگل 18 فروری 2014 07:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تحریک طالبان کے دو مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کے مطابق دونوں مبینہ دہشت گردوں کو ٹاون شپ میں مدینہ مسجد کے قریب واقع 12 بلاک سے حراست میں لیا گیاہے اور ان کا تعلق تحریک طالبان سے ہے۔

(جاری ہے)

ان کی عمریں تیس سال کے قریب ہیں اور دونوں باریش ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حراست میں لیے جانے والے دونوں مبینہ دہشت گردوں نے چند ہفتے پہلے ہی یہاں پر ایک کوارٹر کرائے پر لیا تھا۔حراست میں لیے جانے والے دونوں مبینہ دہشت گردوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :